 
                                                                              آج ہم آپکو سبز چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
سبز چنے کو ہولے بھی کہا جاتا ہے، یہ وٹامن سے بھرپور غذا ہے اور خصوصاً وٹامن اے اور سی کا اس میں خزانہ موجود ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں وٹامنز انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہیں۔
آئیے اس کے فوائد جانتے ہیں۔
وزن کم کرے
ہولے میں پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے، اس لیے یہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔
ہڈیوں کے لئے مفید
ہرے چنوں کا استعمال پٹھوں اور ہڈیوں کی نشو نما کے لیے بے حد مفید ہے، یہ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رات میں پھل کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
قوتِ مدافعت اور جِلد کی نشونما
وٹامن اے اور سی انسانی جسم میں قوتِ مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔
ڈپریشن سے بچائے
ہرے چنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس میں فولک ایسڈیا وٹامن بی 9 کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔
فولک ایسڈیا وٹامن بی 9 انسان کے موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں سے انسان کو دور رکھتا ہے۔
خون میں شوگر لیول کم کرے
ہرے چنے میں شوگر کا لیول بہت کم ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اس کے اندر ان خصوصیات کا امتزاج اس کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹریس کو دور کرنے کے 8 ایسے انوکھے طریقے جن سے آپ واقف نہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 