Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کے یہ عام داغ جنہیں دور کرنا اب ہوا آسان

Now Reading:

کھانے کے یہ عام داغ جنہیں دور کرنا اب ہوا آسان
کھانے

کھانے کے یہ عام داغ جنہیں دور کرنا اب ہوا آسان

کھانا کتنا ہی احتیاط سے کھایا جائے داغ لگ ہی جاتے ہیں ایسا عموماً بچوں کے ساتھ زیادہ ہوتا ہے ان میں بعض داغ اتنے ضدی ہوتے ہیں جنہیں صاف کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔

کپڑے اگر نئے اور قیمتی ہوں اور ان پر داغ لگ جائے تو اس طرح ان کپڑوں نیا پن ختم ہوجاتا ہے بعض کپرے بہت نازک ہوتے جن پر داغ لگنے کی صورت میں زیادہ رگڑا جائے تو وہ خراب ہوجاتے ہیں، عموماً جو داغ زیادہ کپڑوں پر لگتے ہیں ان میں کیچب، ہلدی، کافی اور چائے کے داغ ہوتے ہیں تاہم یہاں پر ایسے ہی چند داغوں کو صاف کرنے کا نہایت آسان طریقہ پیش کیا جارہاہے۔

Advertisement
Advertisement

ٹماٹر کی چٹنی یا کیچپ

 جب آپ برگر یا اسپیگیٹی سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں تو ٹماٹر پر مبنی داغ لگنے کا امکان بڑھ جاتاہے۔ کپڑوں سے ٹماٹر کی چٹنی کے داغ کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے کپڑے پر جمے خشک اور ٹھوس اجزاء کوآہستہ سے ہٹائیں۔ پھر داغ والے حصے کو گیلے کپڑے سے صاف کریں۔ کپڑوں کو تقریباً پانچ منٹ تک ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ کپڑے دھونے والے صابن سے داغ والے حصے کو ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہوئے صاف کریں، پھر پورے کپڑے کو گرم پانی سے دھو لیں۔

ہلدی

 ہلدی کے داغ کافی مشکل سے صاف ہوتے ہیں، بعض اوقات ان داغوں کو صاف کرنے کے لیے کپڑے کو کئی بار دھونا پڑتا ہے۔ اگر داغ پاؤڈر ہلدی کی وجہ سے ہے، تو اضافی پاؤڈر کو ہٹا دیں اور پھر رنگین جگہ پر مائع صابن کو احتیاط سے رگڑیں۔ بعد میں کپڑے کو سادہ پانی سے دھو لیں۔

 اگر یہ سالن کی طرح تیل پر مبنی داغ ہے تو اسے صاف کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے چونے کا رس استعمال کر سکتے ہیں جو بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ سب سے پہلے کسی صاف کپڑے سے داغ کو مٹا دیں۔ اس پر چند قطرے نچوڑ لیں اور 15 سے 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ مخصوص رنگ کے کپڑوں کے لیے، سفید سرکہ اور برتن دھونے والے مائع کو 2:1 کے تناسب میں مکس کریں اور داغ سے متاثرہ جگہ کو اس محلول میں بھگو دیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

Advertisement

کافی

 کبھی کبھار ہم کام میں اتنا محو ہوجاتے ہیں اور دھیان ہی نہیں رہتا اورکافی کا داغ لگ جاتا ہے،  لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں ہے، لباس کتنا ہی مہنگا اور نازک ہو داغ صاف ہوسکتا ہے۔

Advertisement

یہاں پر ان داغوں کے لیے تین بہترین طریقے پیش کیے جارہے ہیں، ان میں پہلا طریقہ سوڈا واٹر، دوسرا لیموں کا رس اورتیسرا شیمپو ہے۔ پہلے طریقہ میں، داغ کو مٹانے کے لیے کلب سوڈا کا استعمال کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ داغ آہستہ آہستہ صاف ہوتا جائے گا۔

دوسرے کے لیے ایک صاف کپڑے کو لیموں کے رس میں بھگو دیں اور داغ کو مٹانے کے لیے استعمال کریں۔ کافی کے داغ کو مٹانے کے لیے آپ ہلکے شیمپو (تھوڑے سے پانی میں ملا کر) بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

چائے

چائے کے داغوں کو صاف کرنے کے لیے تھوڑی زیادہ کوشش کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ تیزی سے جذب ہوکر داغ چھوڑجاتی ہے۔ بیکنگ سوڈا عام طور پر اس طرح کے داغوں کو ہٹانے کے لیے بہت موزوں تصور کیاجاتا ہے۔

چائے کے گیلے داغ پربیکنگ سوڈا کی ایک موٹی تہہ لگائیں۔ اسے ہلکے سے دبائیں تاکہ یہ مائع کو بھگونا شروع کردے۔ اب کپڑے کو ایک طرف رکھ دیں آپ اسے چند گھنٹوں یا رات بھرکے لیے بھی چھوڑ سکتے ہیں داغ صاف ہوجائے گا۔ چائے کے داغ کو دور کرنے کے لیے آپ اسپرے بوتل میں سرکہ ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر