Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفید چاول روزانہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں ہونے لگتی ہیں

Now Reading:

سفید چاول روزانہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں ہونے لگتی ہیں
سفید چاول

سفید چاول روزانہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں ہونے لگتی ہیں

دنیا میں گندم کے بعد جو اناج سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے وہ چاول ہے۔ چاول نہ صرف ایک سستا اور قابل رسائی اناج ہے بلکہ کسی قدر صحت بخش بھی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے چاول نہ صرف پانی میں اگایا جاتا ہے بلکہ اسے بہت ہی آسانی سے پانی ہی میں پکایا جاتا ہے۔

چاول دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کے لیے ایک اہم غذا ہے، اور اسے پوری دنیا کے لوگ باقاعدگی سے کھاتے ہیں۔ اگرچہ بھورے چاول کو سفید چاولوں سے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں، پھر بھی لوگ سفید چاولوں کو غذا میں شامل رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین کے نزدیک چاول کی کونسی قسم صحت کے لیے مفید ہے

Advertisement

سفید چاول بھی میگنیشیم، فاسفورس، مینگنیز اور دیگر معدنیات حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، تاہم اسے روز استعمال کرنا جسم کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے یہاں پر ان  ہی مضر صحت اثرات کے بارے بتایا جارہا ہے۔

قبض

بہت سے مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائبر کی کثیر مقدار قبض کے خطرے کوکم کرنے میں مددفراہم کرتی ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق فائبر کا ہر اضافی گرام قبض کے امکانات کو 1.8 فیصد کم کرتا ہے۔ سفید چاول جیسے پراسیس شدہ اناج میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے، اسی لیے جن لوگوں کو قبض کا سامنا ہے، ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ سفید چاول کا استعمال کم کریں۔

بلڈ شوگر میں اضافہ

Advertisement

سفید چاول میں گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق اسے مستقل طور پر کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ تاہم، چاول ان کھانوں میں سے ایک ہے جسے زیادہ تر دسترخوان کی زینت بنایاجاتا ہے۔ اس لیے متبادل کے طور پر، سفید کے بجائے ہول گرین چاول کا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اگرچہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس کے اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، معدنیات اور وٹامنز بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

پیٹ کی چربی میں اضافہ

سفید چاول ایک پراسیس شدہ غذا ہے اور اسے روز غذا میں شامل رکھنے سے وزن کم کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سفید چاول میں فائبرکی مقدار کا کم ہونا ہے۔ فائبر کم ہونے کی بناپر غذا فوری ہضم ہوکربھوک کو جگا دیتی ہے۔ لہذا، اگر آپ چاول کے شوقین ہیں، تو بہتر ہے کہ سیاہ یا بھورے چاول کھائیں، جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ آپ کے پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

کولیسٹرول میں اضافہ

اگرچہ چاول میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا، پھر بھی یہ ٹرائگلیسرائڈز یا کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ زیادہ مقدار میں چاول کھانے سے خون میں شوگر کی سطح بلند ہونے لگتی ہے جو ٹرائگلیسرائیڈز میں اضافے کا باعث بنتی ہے، جس سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر