Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنکھوں کے لیے20، 20، 20 کا اصول کیا ہے، اور یہ کس طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟

Now Reading:

آنکھوں کے لیے20، 20، 20 کا اصول کیا ہے، اور یہ کس طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟
آنکھوں

آنکھوں کے لیے20 20 20 کا اصول کیا ہے، اور یہ کس طرح فائدہ مند ثابت ہوتا ہے؟

 دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو بہت دیر تک اسکرین کے سامنے بیٹھ کام کرتے رہتے ہیں اس طرح مسلسل اسکرین کو دیکھنا آنکھوں کی صحت کو متاثرکرتا ہے جو اکثر تھکاوٹ اور سرس درد کا باعث بنتا ہے بلکل اسی طرح جیسے جسمانی تھکن ہوتی ہیں۔

  موجودہ دور میں موبائل کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد دن کا زیادہ تر وقت اسکرین کو دیکھتے  ہوئے گزارتی ہے۔ ایسی صورت میں آنکھوں کے ساتھ سر میں بھی درد ہونے لگتا ہے۔ اس درد کو دور کرنے کے لیے ماہرین نے چند طریقے پیش کئے جن کی مدد سے آنکھوں کے تناؤ کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے ان ہی میں سے ایک 20 20 20  کا اصول ہے ۔

یہ اصول کافی عام ہے اور تقریباً سبھی نے اس آنکھوں کی ورزش کے بارے میں سنا ہے، لیکن حقیقت میں کبھی اس پر عمل نہیں کیا ہے۔  اس کے لیے آپ کو 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھنے کے لیے ہر 20 منٹ میں وقفہ لینا ہوتا ہے۔

ایسا کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح اسکرین کے سامنے سے نہ صرف نظروں کو ہٹایا جاتا ہے بلکہ دور بیس سیکنڈ تک دیکھنا بصارت کو بہتر بناتا ہے اور مستقل اسکرین دیکھنے سے آنکھوں پر پڑنے والی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یہ سیرم آنکھوں کے گرد جھریوں کو دور کر کے آپ کو کئی برس جواں بنا دے گا

20 سیکنڈ کیوں؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کو مکمل طور پر آرام کرنے میں تقریباً 20 سیکنڈ لگتے ہیں۔

جب آپ اپنی آنکھوں کو آرام دے رہے ہیں، تو یہ بھی ایک اچھا خیال ہے کہ آپ اٹھیں اور اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی پی لیں۔ اگر آپ کا جسم ہائیڈریٹ ہے، تو آپ کی آنکھیں بھی ہائیڈریٹ رہیں گی۔

Advertisement

ہر 20 منٹ میں ایسا کرنے کی یاد دلانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جب آپ اسکرینوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ شاید پڑھنے یا کام میں اتنے مشغول ہوجاتے ہیں وقفہ لینا بھول جاتے ہیں تو اس کے لئے کوئی ریمائنڈر سیٹ کریں تاکہ آپ کو یاد رہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر