
گردے جسم کے اہم ترین اعضاء ہیں جو فاسد مادوں کو پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج کرتے ہیں، اس طرح یہ خون کے لئے کسی فلٹر کی طرح کا کام سر انجام دیتے ہیں۔
پانی کی مناسب مقدار اور متوازن غذا گردوں کے افعال کی بہتر انداز میں انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی عام علامات ہیں جو گردوں میں خرابی کا عندیہ دیتی ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
پیشاب میں تبدیلی
اگر کسی کے پیشاب کا رنگ تبدیل ہو یا بہت زیادہ آتا ہو یا بدبودار ہو تو یہ سب عام علامات اور خطرے کی گھنٹی ہے۔
جسم پر سوجن
اگر گردے درست کام نہیں کررہے ہوتے تو جسم میں اضافی مادہ بننا شروع ہوجاتا ہے جس سے پاؤں، ٹخنوں اور ٹانگوں میں سوجن آجاتی ہے۔
اس کے علاوہ آنکھوں کا سوجنا اور سانس پھولنا بھی ان علامات میں شامل ہیں جو گردے خراب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
تھکاوٹ اور کمزوری
اگر گردے خون کو فلٹر نہیں کر رہے ہوں تو جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے جس سے تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
متلی اور قے ہونا
گردے اگر درست طرح کام نہیں کر رہے تو اس سے جسم میں زہریلے مادے بننا شروع ہوجاتے ہیں جس سے متلی کی کیفیت اور قے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گردے کی صحت اور صفائی میں مددگار 6 غذائیں
اس کے علاوہ وزن میں بھی غیر معمولی کمی آتی ہے اور جسم میں نمکیات کی بھی کمی ہوجاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر
گردے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر گردے صحیح کام نہیں کریں تو بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس کے باعث دل کی بیماری، فالج اور گردے فیل ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
کمر میں درد
متاثر گردوں کی ایک علامت کمرے کے نیچلے حصے میں درد ہونا بھی ہے۔
اس کے علاوہ کمر کی دائیں یا بائیں جانب یا پھر پیٹ میں درد سے بھی اندازہ لگاسکتے ہیں اور یہ علامتیں آپ کے گردے میں پتھری کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گردے میں پتھری کی صورت میں کون سی علامات سامنے آتی ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News