Advertisement
Advertisement
Advertisement

بادام کا تیل بالوں اور جلد کیلئے کتنا مفید ہے؟ جانیے

Now Reading:

بادام کا تیل بالوں اور جلد کیلئے کتنا مفید ہے؟ جانیے
بادام کا تیل

بادام کا تیل بالوں اور جلد کیلئے کتنا مفید ہے؟ جانیے

کئی برسوں سے بادام کو امراض کے ساتھ ساتھ حسن آور ادویہ کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

بادام اینٹی آکسیڈنٹس، پروٹین، میگنیشیئم، کیلشیئم اور مفید چکنائیوں سے بھرپور ہوتے ہیں اوراسی وجہ سے بادام کو سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے تیل کو بالوں اور جلد کیلئے مفید قرار دیا گیا ہے۔

بالوں کیلئے مفید

بادام کے تیل میں میگنیشیئم کی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے، جو افراد بال گرنے سے پریشان ہیں وہ بادام کا تیل ضرور آزمائیں کیونکہ اس سے بال گرنے کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔

جلد کیلئے مفید

Advertisement

بادام کا تیل نہ صرف بالوں کیلئے مفید ہے بلکہ یہ جلد کیلئے بھی کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے، اگرہلکے ہاتھ سے بادام کا تیل آنکھوں کےنیچے لگایا جائے تو اس سے جھریوں کو روکا جاسکتا ہے۔ اگرجلد کی رنگت جگہ جگہ سے تبدیل ہورہی ہے تو بھی بادام کا تیل لگانے سے رنگت صاف ہو جائے گی۔

بالوں کے لئے کڑوے بادام کے تیل کے بنیادی فوائد کیا ہیں؟

1۔ بالوں کو نرم اور مضبوط بناتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں وٹامن بی 7 ہوتا ہے یا جسے بائیوٹین کہا جاتا ہے، لہذا بادام کا کڑوا پن بالوں اور ناخن کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

2۔ بالوں کو سورج کی شعاعوں سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی ایس پی ایف 5 سن اسکرین ہے۔

3۔ اس کی اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریا کی خصوصیات فنگس کو بے اثرکرنے میں موثرطریقے سے کام کرتی ہیں اور یہ جلد میں آسانی سے گھس جاتا ہے ، لہذا بادام کا تیل سر کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور بالوں کو صاف کرنے کے لئے اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔

4۔ بادام کے تیل میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے، اور یہ وٹامن سر کے آکسیکرن کو کم کرتا ہے ، جو گنجا پن کا امکان کم کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر