
آنکھوں کی تھکاوٹ کیسے دور کریں؟
طبی ماہرین کا کہنا ہے کے انسان کا دماغ جو کام کرتا ہے وہ 50 فیصد آنکھوں کی وجہ سے کرتا ہے، آنکھیں انسان کے جسم کا انتہائی اہم حصہ ہیں جن کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔
ہمارے جسم کے دیگر اعضاء کی طرح عُمر کے بڑھنے سے آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں اور کمزور ہوتی جاتی ہیں۔
یہ زیادہ کام کرنے سے خاص طور پر زیادہ دیر کمپیوٹر یا موبائل فون وغیرہ استعمال کرنے سے ،ڈرائیونگ کرنے سے یا ٹی وی دیکھنے سے تھکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔
آنکھوں کی یہ تھکاؤٹ آنکھوں کے پٹھوں کو کمزور کر سکتی ہے۔
آج ہم آپ کو تھکی ہوئی آنکھوں کی ورزش کے بارے میں بتائیں گے، جو آنکھوں کی تھکاوٹ کی صورت میں آنکھوں کو دوبارہ فعال کرتی ہیں اور آنکھوں کے پٹھوں کے لیے سکون کا باعث بنتی ہیں۔
قریب اور دور کی چیزوں کو غور سے دیکھیں
اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو آنکھوں سے دس انچ کی دوری پر رکھ کر 10 سے 15 سیکنڈ اُسے غور سے دیکھیں اور پھر اپنی آنکھوں کا فوکس کسی ایسی چیز پر مرکوز کریں جو آپ سے 10 سے 15 فٹ کے فاصلے پر ہو اور اُسے بھی 10 سے پندرہ سیکنڈ غور سے دیکھیں پھر اسی طرح آنکھوں کا فوکس کسی ایسی چیز پر جو آپ سے کافی فاصلے پر ہو (کوئی درخت وغیرہ) پر مرکوز کریں اور اُسے بھی 10 سے پندرہ سیکنڈ دیکھیں
آنکھوں کی پتلی دائیں بائیں گھمانا
سیدھے کھڑے ہو کر یا بیٹھ کرسر کو سیدھا رکھتے ہُوئے آنکھوں کی پتلی دائیں طرف گھمائیں اور پانچ سیکنڈ وہاں موجود کسی چیز کو فوکس کریں پھر اسی طرح آنکھوں کی پتلی بائیں جانب گُھما کر پانچ سیکنڈ کسی چیز کو فوکس کریں اور اس عمل کو کم از کم 3 سے 5 دفعہ کریں۔
مناسب روشنی میں کام کریں
نامناسب روشنی، جو یا تو بہت مدھم ہو بہت زیادہ آنکھوں کے تناؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ مزید، اگر آپ کسی چیز پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جیسے پڑھنا تو روشنی آپ کے پیچھے سے آنی چاہیئے۔ نیز، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو اسکرینز دیکھی جا رہی ہیں وہ مناسب طریقے سے روشن ہیں۔
آئی ڈراپ کا استعمال کریں
اسکرین کو زیادہ دیر تک دیکھنے سے آپ ایک منٹ میں کتنی بار آنکھیں جھپکاتے ہیں اس میں ڈرامائی کمی واقع ہو سکتی ہے، جب آپ کم آنکھیں جھپکاتے ہیں تو یہ آنکھوں کی خشکی کا سبب بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھیں سُرخ ہونے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے
آنکھوں کے قطرے ( آئی ڈراپ) جیسے مصنوعی آنسو استعمال کرنے سے آپ کے ان مسائل کوحل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آنکھوں پر ہاتھوں کی گرم ہتھیلیاں رکھنا
کسی اندھیری جگہ پر بیٹھ کر ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑ کر گرم کر لیں اور پھر ان کو آنکھوں کے اوپر اس طرح رکھ لیں کہ کسی قسم کی روشنی آنکھوں تک نہ پہنچ سکے۔
جب آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جائے تو گہری سانس لیں اور اندھیرے کو دیکھنے کی کوشش کریں اور اس ورزش کو کم از کم 5 بار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News