Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہار منہ اس مشروب کو پینے کے فوائد جانیے

Now Reading:

نہار منہ اس مشروب کو پینے کے فوائد جانیے

آج ہم آپکو نہار منہ لیموں کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

تیزابی سیال جسم کے اندر غذا کو گھلانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے معدے میں تیزاب کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

لیموں میں موجود تیزابیت معدے میں تیزاب کی سطح میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے، جس میں عمر بڑھنے سے کمی آنے لگتی ہے۔

پانی کی کمی سے بچائے

Advertisement

دنیا بھر میں بیشتر افراد روزانہ مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے۔

یہی وجہ ہے کہ نہار منہ لیموں ملے پانی کا استعمال دن کے اچھے آغاز کے لیے اہم ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

اس مشروب کا استعمال جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

نہار منہ اس مشروب کا استعمال عادت بنانے سے بتدریج جسمانی وزن میں کمی آ سکتی ہے۔

وٹامن سی کا حصول

Advertisement

آدھے لیموں کا عرق پانی میں ملا کر پینے سے جسم کو کافی مقدار وٹامن سی ملتا ہے۔

وٹامن سی ہمارے خلیات کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ موسمی نزلہ زکام سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پوٹاشیم کی سطح میں اضافہ

ہمارے جسم کے لیے پوٹاشیم بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہ اعصاب اور مسلز کے درمیان رابطوں کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کن پھلوں اور سبزیوں کے رس میں چھپا ہے آپ کے حسن کا راز

اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں بھی رکھتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Advertisement

لیموں میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار ہوتی ہے اور نہار منہ لیموں کو پانی میں ملا کر پینا اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرے

یہ مشروب گردوں کی تکلیف دہ پتھری سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود citric acid ہے۔

ویسے بھی جسم میں پانی کی کمی بھی گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ ہوتی ہے اور نہار منہ اس مشروب کو پینے سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹین سے بھرپور اسمودی، جو یاداشت اور عملی افعال کو بہتربنائیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر