Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابیطس میں میٹھے کی طلب میں ان غذاؤں کا استعمال کریں

Now Reading:

ذیابیطس میں میٹھے کی طلب میں ان غذاؤں کا استعمال کریں
ذیابیطس

ذیابیطس میں میٹھے کی طلب میں ان غذاؤں کا استعمال کریں

ذیابیطس ہونے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ آپ میٹھی چیزیں نہیں کھا سکتے ہیں تاہم ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ذیابیطس میں جب آپ میٹھی یعنی چینی اور چکنائی بھرپورغذاؤں کا بار باراستعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے خون میں گلوکوزکی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔ تاہم میٹھے کھانے کی خواہش کے لیے آپ یہ اسمارٹ طریقہ کاراستعمال کر سکتے ہیں اس طرح خون میں گلوکوز کی سطح توازن میں رہے گی۔

تھوڑی مقدار میں کھائیں

میٹھے کا ہر چمچ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور زیادہ کھانے پرآپ کے خون میں گلوکوز کی سطح کوبڑھا سکتا ہے۔ تاہم، آپ کاربوہائیڈریٹ پرمشتمل دیگر کھانے کی اشیاء جیسے کہ روٹی یا اناج کے لیے ایک چھوٹا سا حصہ بدل سکتے ہیں۔

اگر آپ میٹھے کا استعمال کرتے ہیں تو اسے اپنے گھر کے لیے نہ خریدیں، کوشش کریں کہ میٹھے میں ڈارک چاکلیٹ وہ بھی صرف اس وقت آرڈر کریں جب آپ باہر کھانا کھا رہے ہوں، اسے کسی دوست کے ساتھ شیئرضرور کریں۔ ڈارک  چاکلیٹ میں کوکوکی مقدار جتنی زیادہ ہوگی مٹھاس اتنی ہی کم ہوگی۔ ڈارک چاکلیٹ صحت مند اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے اور دل کوصحت مند رکھتی ہے۔

Advertisement

قدرتی میٹھی غذاؤں کا انتخاب کریں

Advertisement

اگلی بارجب بھی آپ کو میٹھے کی طلب ہو تو بسکٹ کے بجائے تازہ پھلوں کا انتخاب کریں۔ پھل زیادہ چکنائی، سوڈیم یا کولیسٹرول کے بغیر صحت سے بھرپور غذائی اجزاء کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے۔

پھلوں میں سادہ چینی فریکٹوز کی صورت میں کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔  جوس سے زیادہ پورے پھل کا انتخاب کریں، پھل اور اس کے چھلکوں میں موجود فائبرآپ کا پیٹ بھرا رکھتا ہے جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ خون میں گلوکوز کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ایک چھوٹے سیب، نارنگی، درمیانے سائز کا کیلا، 1/2 گریپ فروٹ، 3/4 کپ بلیو بیری، بلیک بیری، یا انناس، 1 کپ رسبری یا خربوزہ،  1 ¼ کپ اسٹرابیری میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود وہاتا ہے۔

ان چند آسان تراکیب سے پھلوں کو اور بھی زیادہ اطمینان بخش میٹھے میں بدلا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پرایک کیلے کو منجمد کریں، پھر اسے آدھا کپ سادہ نان فیٹ دہی کے ساتھ بلینڈ کرکے اسمودی تیار کریں۔

مصنوعی مٹھاس کے استعمال میں احتیاط

Advertisement

کیک، کینڈی یا سوڈا کے علاوہ دوسرے مصنوعی یا کم کیلوری والے میٹھے استعمال کرسکتے ہیں جیسے ڈائیٹ ڈرنکس، ہلکا دہی اور منجمد میٹھے۔

مصنوعی مٹھاس آپ کے کھانے کو چینی کی 100 گنا زیادہ میٹھا کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں چینی کے مقابلے کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں، اس کا استعمال کسی قدربہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

 اسٹریس میں کھانے سے گریز کریں

 ذہن میں رکھیں کہ کچھ کھانے کی خواہشات بوریت، تناؤ یا منفی احساسات سے پیدا ہوتی ہیں۔

کوشش کریں کہ اس طرح کے جذبات میں آکر کھانے کے بجائے تناؤ کو دور کریں اورمسئلے کا دوسرا حل تلاش کریں۔ مثال کے طور پر، چہل قدمی آپ کے دماغ کو پرسکون رکھنے میں مددفراہم کرتی ہے اور یوگا کے اسٹریچز تناؤ کو کم کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ میٹھے کی طلب سے بچ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر