
برڈ فلو کے خلاف سائنسدانوں نے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا
برڈ فلو کے خلاف سائنسدانوں نے ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
حال ہی میں ماہرین نے برڈ فلو سے لڑنے کیلئے دو نئی کارآمد ویکسینز تیار کی ہیں جن کے پہلے تجربے کے بعد باضابطہ طورپر اعلان کیا گیا ہے۔
ہالینڈ میں ان دونوں ویکسین کی آزمائش کی گئی ہے جبکہ فرانس نے بطخوں اور اٹلی نے ٹرکی پرندوں پر اس کی آزمائش کی ہے۔
تاہم یہ ویکسین ایچ فائیو این ون کے خلاف آزمائی گئی ہے جو تیزی سے یورپ میں پھیل رہا ہے۔
اس کے علاوہ اسے مرغیوں پر آزمایا گیا ہے جبکہ دونوں ویکسین تجربہ گاہ میں بھی پرتاثیر دیکھی گئی ہیں۔
ان میں سے ایک ویکسین فرانس کی کیوا انیمل ہیلتھ نے بنائی ہے جبکہ دوسری جرمن کمپنی بوئرنجر نے تیار کی ہے جس میں ہالینڈ نے معاونت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News