اگر آپ بھی روزانہ سفید چاول کھاتے ہیں تو یہ نقصانات جان لیں
دنیا بھر میں اکثر لوگ دوپہر کے کھانے میں سفید چاول کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے نقصانات سے ناواقف ہیں۔
چاول کو پوری دنیا کے لوگ باقاعدگی سے کھاتے ہیں، اگرچہ بھورے چاول کو سفید چاولوں سے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں، پھر بھی لوگ سفید چاولوں کو غذا میں شامل رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سفید چاول کھانے سے آپ خطرناک بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین کے نزدیک چاول کی کونسی قسم صحت کے لیے مفید ہے
بلڈ شوگر
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سفید چاول کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھ سکتا ہے کیونکہ سفید چاول میں گلیسیمک انڈیکس زیادہ ہوتا ہے۔
موٹاپے کا شکار
سفید چاول میں فائبرکی مقدار کم ہوتی ہے، فائبر کم ہونے کی وجہ سے غذا فوری ہضم ہو کر بھوک کو بڑھاتی ہے، اگر آپ کے پیٹ کی چربی کو کم کرنا چاہتے ہیں تو سیاہ یا بھورے چاول کھائیں، جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتے میں چاول کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
کولیسٹرول میں اضافہ
اگرچہ چاول میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا، پھر بھی یہ ٹرائگلیسرائڈز یا کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ زیادہ مقدار میں چاول کھانے سے خون میں شوگر کی سطح بلند ہونے لگتی ہے جو ٹرائگلیسرائیڈز میں اضافے کا باعث بنتی ہے، جس سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
