Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم بہار میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

Now Reading:

موسم بہار میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟
جلد کی حفاظت

موسم بہار میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

جلد کی دیکھ بھال اوراس کی صحت کا خیال رکھنا یوں تواہمیت رکھتا ہی ہے تاہم موسم بدلنے پر اسے اور بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ جلد کی صحت وصفائی کے طریقے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موسم میں چکنی جلد والے افراد میں ایکنی کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پرسورج کی مضر شعاعوں سے بچنے اور جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے چند مفید طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحت مند اور جواں جلد کے لیے کیوی کو اس طرح استعمال کریں

سب سے پہلے اس ات کو یقینی بنائیں کہ جلد کی قسم کے مطابق فیس واش کا استعمال کریں جو جلد کواچھی طرح سے صاف اور تمام گندگی کو دور کر سکے۔ جبکہ خشک جلد والے افراد نان فومنگ کلینزراستعمال کریں۔

Advertisement

دن میں دو بار کلینز، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کا استعمال جلد کو صاف اور تروتازہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اینٹی آکسیڈینٹ سیرم آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو ماحولیاتی نقصان سے بچاتے اور کولیجن کو فروغ دینے اور فری ریڈیکلز کو صاف کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

Advertisement

جلد کی صحت میں ہائیڈریشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ آپ سوتے وقت کچھ اضافی ہائیڈریشن کے لیے رات کو چہرہ دھونے کے بعد ہائیڈریٹنگ فیس ماسک استعمال کرسکتے ہیں۔

جلد سے اضافی گندگی اور تیل کو دور کرنے کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار فیس اسکرب کا استعمال کریں۔

 جلد کی قسم کے لیے موزوں اسکرب کا استعمال کرنا یاد رکھیں اور سرکلر موشن میں اسکرب کو آہستہ سے مساج کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہونٹوں اور گردن کو بھی ایکسفولیئٹ کریں۔ ساتھ ہی سن اسکرین کا استعمال لازمی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جلد کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے ان دواجزاء کو ملاکر استعمال کریں

Advertisement

ہلکا میک اپ کریں۔ بھاری فاؤنڈیشن اور دیگر کاسمیٹکس کے بجائےٹینٹڈ ہونٹ بام اور ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔ جبکہ ایک اچھا ٹونر ہر وقت ساتھ رکھیں۔

آنکھوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لیے ہمیشہ سن گلاسز پہنیں۔ آنکھوں کے نیچے موئسچرائزنگ جیل کا استعمال کریں۔ اور لپ اسٹک کے نیچے ایس پی ایف والا لپ بام۔ ایکسفولیئٹ کے لیے اپنے پیروں کو رگڑیں۔ اپنے پیروں پر بھی سن اسکرین اور موئسچرائزر لگائیں، خاص طور پر اگر آپ کھلے پیروں والی سینڈل پہنے ہوئے ہیں۔

اس موسم میں پانی کی مقدار کم از کم 2 سے 3 لیٹر ہونی چاہیے۔ ناریل کا پانی، تربوز اور تازہ جوس ہائیڈریٹ رہنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اپنی خوراک میں دہی اور چھاچھ بھی شامل کریں۔

کھانے میں سلاد اور سبزیاں شامل کریں، شوگرسے بھر پور مشروبات سے پرہیز کریں۔

Advertisement

اس موسم میں سوتی ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں۔ ان تمام  باتوں پر عمل کر کے آپ اپنی جلد کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر