Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ ناخن گوشت میں دھنس جانے سے پریشان ہیں؟ یہ طریقے آزمائیں

Now Reading:

کیا آپ ناخن گوشت میں دھنس جانے سے پریشان ہیں؟ یہ طریقے آزمائیں
ناخن

کیا آپ ناخن گوشت میں دھنس جانے سے پریشان ہیں؟ یہ طریقے آزمائیں

اکثر لوگوں کے پاؤں کے انگوٹھے کا ناخن گوشت میں دھنس جاتا ہے جس کے باعث انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ باآسانی اس تکلیف سے نجات حاصل کر لیں گے۔

گرم پانی میں بھگو دیں

متاثرہ پاؤں کو نمک ملے گرم پانی میں روزانہ 2 بار 15، 15 منٹ کے لیے بھگو کر رکھیں اور پھر پاؤں کو اچھے سے خشک کر لیں۔

اس سے ناخن گوشت میں دھنس جانے سے ہونے والی تکلیف اور سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اگر ہم ناخنوں کو دس منٹ تک رگڑیں تو کیا ہوگا؟ فائدہ جان کر آپ آج سے یہ عمل شروع کردیں گے

پاؤں کو خشک رکھیں

پانی میں بھگونے سے ہٹ کر باقی وقت متاثرہ حصے کو نمی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

نرمی سے جِلد کو ناخن سے دور کریں

نیل فائل یا ایسی کسی چیز کو استعمال کرکے نرمی سے ناخن کو جِلد سے ہٹانے کی کوشش کریں۔

پانی یا جراثیم کش کلینر میں بھگو کر روئی کو ناخن اور جِلد کے درمیان رکھنے سے دونوں کو الگ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ جِلد کو بھی سہارا ملتا ہے۔

Advertisement

کھلے جوتوں کا استعمال

اگر اس مسئلے کا سامنا ہے تو کھلے جوتے پہننے کی کوشش کریں اور تنگ جوتوں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس سے ناخن پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منہ سے ناخن کاٹنے کی عادت کیسے ختم کی جائے؟

درد کش ادویات کا استعمال

عام درد کش ادویات کے استعمال سے تکلیف اور سوجن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

 مرہم کا استعمال

Advertisement

متاثرہ حصے پر جراثیم کش مرہم کا استعمال کرنے سے انفیکشن کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بینڈیج سے ڈھانپ دیں

متاثرہ انگوٹھے کو بینڈیج سے ڈھانپنے سے اس جگہ کو زیادہ تحفظ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناخنوں کی فنگس سے چھٹکارے کے لیے یہ قدرتی طریقہ آزمائیں

نوٹ؛ اگر انفیکشن نہیں ہوا ہو تو پھر آپ گھر میں رہتے ہوئے اُپر بتائے گئے ان چند طریقوں پر عمل کر سکتے ہیں جن سے تکلیف میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ اس مسئلے سے دوبارہ بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر