انسانی جسم کی بہتر نشونما کے لئے ہڈیوں کا مضبوط ہونا اولین شرط ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کو ایک قدرتی عمل تصور کیا جاتا ہے۔
اگر آپ چند عادات کو اپنا لیں گے تو بڑھاپے میں ہڈیوں کو مضبوط رکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وقت کے کھانے کے ساتھ دودھ کا ایک گلاس پینا مدد فراہم کر سکتا ہے یا دہی کھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
اسی طرح سبز پتوں والی سبزیاں، مچھلی، بیج، پنیر، دالیں ، پھلیاں، بادام اور انجیر وغیرہ بھی کیلشیئم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
کیلشیئم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی بھی ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے جس کا حصول سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ مچھلی، انڈوں اور دودھ سے بنی fortified مصنوعات سے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مضبوط ہڈیوں کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں
اس کے علاوہ ورزش کو معمول بنائیں، خاص طور چہل قدمی، جاگنگ اور رقص کرنے سے بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اسی طرح وزن اٹھانے والی ورزشوں سے ہڈیوں کی کثافت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کی صحت بہتر ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق زندگی میں کسی بھی وقت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانا ممکن ہے۔
تمباکو نوشی اور الکحل کے استعمال سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں جبکہ زیادہ نمک والی غذاؤں سے بھی ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن میں ہونے والے فریکچر مستقبل میں کمزور ہڈیوں کی نشاندہی کرتے ہیں،تحقیق
اسی طرح کیفین والے مشروبات جیسے کافی، چائے اور سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال بھی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
