Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ 6 عادات آپ کی یاداشت کو بہتر بنا سکتی ہیں

Now Reading:

یہ 6 عادات آپ کی یاداشت کو بہتر بنا سکتی ہیں
یاداشت

یہ 6 عادات آپ کی یاداشت کو بہتر بنا سکتی ہیں

اچھی صحت کے لیے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کا ہونا نہایت ضروری ہے تب ہی آپ متوازن زندگی گزار سکیں گے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی صحت متاثر ہونے لگتی ہے اور اس طرح یاداشت سمیت کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

یوں تو یاداشت کی کمی کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے، اور لوگوں کی اکثریت روزمرہ کے معمول کی ادائیگی دوارن اس مسئلے کا سامنا کرتی ہے تاہم کچھ عادات یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں وہ کیا ہیں جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹین سے بھرپور اسمودی، جو یاداشت اور عملی افعال کو بہتربنائیں

Advertisement

 جسمانی طور پر متحرک رہیں

جسمانی سرگرمی دماغ سمیت پورے جسم میں خون کی روانی کو بڑھاتی ہے۔ اس سے آپ کی یادداشت کو تیز رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

صحت مند بالغوں کے لیے ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی اعتدال پسند ایروبک سرگرمی، جیسے تیز چلنا، یا ہفتے میں 75 منٹ کی بھرپور ایروبک سرگرمی، جیسے جاگنگ کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس مکمل ورزش کے لیے وقت نہیں ہے تودن بھر میں چند منٹ کی واک ضرور کریں۔

ذہنی طور پر متحرک رہیں

Advertisement

جس طرح جسمانی سرگرمی آپ کے جسم کو صحت مند رکھتی ہے اسی طرح وہ سرگرمیاں جو آپ کے دماغ کو مشغول رکھتی ہیں دماغی صحت کی ضامن ہیں۔

جیسے کراس ورڈ پہیلیاں، کوئی نئی زبان سیکھنا، کوئی نیا مشغلہ اپنانا یا  کسی فلاحی ادارے کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دینا۔

 دوسروں کے ساتھ وقت گزاریں

سماجی تعلقات اور لوگوں سے میل ملاپ  افسردگی اور تناؤ کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ ان کی کمی یادداشت کو متاثر کرسکتی ہے، اپنے پیاروں، دوستوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ ملنے کے مواقع تلاش کریں، خاص طور پر اگر آپ اکیلے رہتے ہیں۔

منظم رہیں

اگر آپ کا گھر بے ترتیب اور پھیلا ہوا ہے کو ئی چیز اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے تو امکان ہے کہ آپ چیزوں کو زیادہ بھول سکتے ہیں۔ ایک نوٹ بک میں کاموں ترتیب وار درج کریں اور اسے  اونچی آواز میں دہرائیں اس طرح یہ یادداشت میں محفوظ رہے گی۔

Advertisement

بھرپور نیند لیں

نیند کی کمی یادداشت کی کمی سے منسلک ہے۔ تو کوشش کریں کہ رات میں 7 سے 9 گھنٹے پر سکون نیند لیں۔ اس طرح یاداشت بہتر رہے گی۔

Advertisement

صحت بخش غذا کا انتخاب

صحت بخش غذا آپ کے دماغ کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مددفراہم کرتی ہے ۔پھل، سبزیاں اور سارا اناج کو غذا میں شامل رکھیں، جبکہ کم چکنائی والے پروٹین کے ذرائع کا انتخاب کریں، جیسے مچھلی، پھلیاں اور پولٹری۔

صحت کے مسائل

طبی حالات، جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ڈپریشن، سماعت کی کمی اور موٹاپا سے نمٹنے کے لیے اپنے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے کے مشورے پر عمل کریں۔ جتنا بہتر آپ اپنا خیال رکھیں گے، آپ کی یادداشت اتنی ہی بہتر رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر