اچانک جسم میں درد ہونا کس بیماری کی علامت ہے؟ جانیے
دنیا بھر میں لاکھوں افراد گٹھیا اور جوڑوں کے درد کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ماہرینِ غذائیات نے اس ضمن میں ایسی عام غذاؤں کی ایک فہرست بنائی ہے جو جوڑوں کے مرض میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔
سبز چائے
امریکا کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ چار کپ سبز چائے کا استعمال سے جسم میں ایسے کیمیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے کا امکان کم کردیتے ہیں۔
ایک اور تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود پولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سوجن میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے پٹھوں میں آنے والی توڑ پھوڑ اور درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔
کیلشیئم کا زیادہ استعمال
بہت کم مقدارمیں کیلشیئم کا استعمال ہڈیوں کا بھربھرا پن یا کمزوری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، جس کے نتیجے میں جوڑوں کے درد کی جانب سفر بھی تیز رفتار ہوجاتا ہے۔
پچاس سال کی عمر کے بعد تمام خواتین کو روزانہ 1200 ملی گرام کیلشیئم کا استعمال یقینی بنانا چاہئے، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات کیلشیئم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں مگر دودھ سے بنی غذائیں بھی اس کا انتہائی بہترین ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جانئے تیز پات کس طرح موسم سرما میں آپ کوجوڑوں کے درد سے نجات دے سکتے ہیں
گوبھی اور سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی کیلشیئم پایا جاتا ہے جو مقدار کے لحاظ سے دودھ سے کم ہوتا ہے مگر یہ جسم میں زیادہ آسانی سے جذب ہوجاتا ہے۔
ہلدی بھی بہترین
ہلدی اپنے اندر درد کش خوبیاں رکھتا ہے۔ متعدد طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہلدی کا استعمال جوڑوں کے مریضوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔
ایک تحقیق میں گھٹوں کے جوڑوں کے درد کے شکار مریضوں کو روزانہ 2 گرام یا ایک چائے کا چمچ ہلدی استعمال کرائی گئی جس کے نتیجے میں ان کی تکلیف میں کمی آئی اور جسمانی سرگرمیوں میں اتنا اضافہ ہوا جو اس مرض کے لیے ادویات کے استعمال پر ہوتا ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل بھی جسمانی ورم میں کمی لانے کے لیے مفید ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو ورم کے ردعمل کو کم کرتے ہیں جس سے جوڑوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔
مصالحے دار غذا کا استعمال
لال مرچ، ادرک اور ہلدی میں سوجن میں کمی لانے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں اور وہ ایسے دماغی سگنلز کو بھی بلاک کرتے ہیں جو درد کی لہریں ٹرانسمٹ کرتے ہیں۔
مناسب حد تک مرچ مصالحے والی غذائیں بھی اس تکلیف کے لیے بہترین ہیں یا مرچوں سے کوئی چٹنی یا ساس تیار کرلیں جو آپ کی میز پر ہر وقت موجود ہو۔
خوشبو دار مصالحوں کو سونگھنا
ایک کورین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کی تکلیف میں اس وقت کمی آگئی جب انہیں مختلف اقسام کے مصالحوں کی خوشبو سونگھائی گئی جن میں کالی مرچ، گرم مصالحہ اور دیگر شامل تھے۔
ترش پھل
مالٹے، لیموں اور گریپ فروٹ جیسے پھلوں میں فولیٹ، وٹامن سی اور دیگر منرلز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے جوڑوں کے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
ننگے پاﺅں چہل قدمی
کسی گھاس والے مقام پر ننگے پاﺅں چہل قدمی میں گھٹوں کے درد میں بارہ فیصد تک کمی ہوتی ہے۔
ایک امریکی تحقیق کے مطابق کھلی فضاءمیں کچھ دیر تک ننگے پاﺅں گھومنا تکلیف میں کمی کا باعث بنتا ہے مگر اپنی ایڑیوں کو اوپر اٹھا کر یا پنجوں کے بل چلنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے جوڑوں پر دباﺅ مزید بڑھ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
