
رمضان میں ورزش کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق رمضان میں 40 سے 45 منٹ ورک آؤٹ کرنا ضروری ہے۔
جی ہاں، ویٹ ٹرئینگ بیس منٹ، کارڈیو، لنجز، سکاٹس کیساتھ لیگز کی ورزشیں کی جاسکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ سے گریز کریں، صحت مند غذاؤں کا استعمال کریں۔
جم انسٹرکٹر شوزب کاظمی نے رمضان المبارک میں بے احتیاطی کے نقصانات بتاتے ہوئے کہا کہ تلی ہوئی چیزیں فرائز وغیرہ کے استعمال سے ہمارا فٹنس لیول اور وزن بہت تیزی سے بڑھنا شروع جاتا ہے۔ جب اس طرح کا کھانا استعمال ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ورزش لازمی ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ماہرین کے مطابق روزے میں باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا ہر صورت مفید ہے، اس سے مثالی صحت و تندرستی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News