Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے دماغ کا وہ فیچر جو آپ کو دنگ کر دے گا

Now Reading:

ہمارے دماغ کا وہ فیچر جو آپ کو دنگ کر دے گا
دماغ

ہمارے دماغ کا وہ فیچر جو آپ کو دنگ کر دے گا

آج ہم آپ کو انسانی دماغ کے ایسے فیچر کے بارے میں بتائیں گے جو موجودہ عہد کی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں بہت زیادہ ایڈوانس ہے۔

موبائل فون میں یا کمپیوٹر میں آپ نے ایک ایسا فیچر دیکھا ہو گا جو آپ کی املا کی غلطیوں کو خودکار طور پر درست کر دیتا ہے اور اسے آٹو کریکٹ کہا جاتا ہے۔

  مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے دماغ میں یہ فیچر پیدائش سے ہی موجود ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ماہرین نے دماغی امراض سے بچنے کا ایک آسان طریقہ بتادیا

جی ہاں واقعی ہمارا دماغ ایک ایسی مشین ہے جس کی ٹیکنالوجی موجودہ عہد کی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں بہت زیادہ ایڈوانس ہے۔

Advertisement

مثال کے طور پر یہ انگلش جملہ پڑھیں’ Tihs is a smaple snetecne to tset yuor brian’s abiltiy to corrcet mitskaes’۔

اگر آپ انگلش پڑھ سکتے ہیں تو غلط املا کے باوجود اس جملے کو پڑھنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی ہوگی بلکہ دھیان بھی نہیں دیا ہوگا کہ یہ غلط لکھا ہے، ماسوائے اس صورت میں اگر آپ پروف ریڈنگ کا کام کرتے ہیں۔

تو ہمارا دماغ ایسا کیسے کرتا ہے اور وہ بھی بہت آسانی سے جس کے باعث ہمیں املا کی غلطیوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی؟

ایک سائنسی خیال تو یہ ہے کہ ہمارا دماغ الفاظ میں موجود غلطیوں کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مطابق فوری طور پر اسے ہمارے ذہن کے لیے ٹھیک بھی کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دماغ کیلئے صحت بخش غذائیں کونسی ہیں؟

اس خیال کے مطابق زیادہ تر افراد کا دماغ کسی لفظ کے پہلے اور آخری حروف کو دیکھ کر اسے شناخت کرلیتا ہے جس کے لیے وہ لفظ کی لمبائی اور تناظر کو مدنظر رکھتا ہے۔

Advertisement

اس کے لیے اکثر جو جملہ استعمال کیا جاتا ہے وہ یہ ہے ‘ it deson’t mttaer in waht oredr the ltteers in a wrod aepapr, the olny iprmoatnt tihng is taht the frist and lsat ltteer are in the rghit pcale. The rset can be a toatl mses and you can sitll raed it wouthit pobelrm’۔

اس خیال کے مطابق اگر کسی لفظ کے پہلے اور آخری حروف درست ہیں اور درمیان کے حروف آگے پیچھے کر دیے گئے ہیں تو بھی ہمارا دماغ اس کو شناخت کر لیتا ہے اور سوچے بغیر پڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر