Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارکنسنز مرض کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں

Now Reading:

پارکنسنز مرض کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں
پارکنسنز

پارکنسنز مرض کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں

پارکنسنز ایک اعصابی بیماری ہے جس میں دماغ میں موجود کچھ خلیات کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ جسم اپنا توازن کھونے لگتا ہے اس کی کئی وجوہات ہیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق ڈرائی کلیننگ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اس مرض کا سبب بن سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق ایک عام اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا کیمیکل ٹرائکلوریتھیلین جسے ٹی سی ای کہا جاتا ہے پارکنسنز کا مرض بڑھانے سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹرابیری پارکنسن کے مریضوں کی عمر میں اضافہ کرتی ہے، تحقیق

واضح رہے کہ پارکنسنزدنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی دماغی حالت ہے۔ دنیا بھرمیں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد اس کا شکار ہیں اس بیماری میں جسم کی حرکات متاثر ہونے لگتی ہیں۔ اس کی ابتدا اکثر ہاتھوں میں رعشہ یعنی لرزش اور مختلف عضلات و پٹھوں کے اکڑنے سے ہوتی ہے اوروقت گزرنے کے ساتھ جسم آہستہ آہستہ اپنا توازن کھونے لگتا ہے، چلنا پھرنا یہاں تک کہ بات کرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

اس بیماری میں دماغ کے وہ سیل جو ڈوپامین کے خراج کا سبب بنتے ہیں شدید متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ڈوپامین انسانی جسم کی حرکات کوتوازن میں رکھنے کے لیے کلیدی کردارادا کرتا ہے۔

Advertisement

یہ بیماری تقریباً 50 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہے۔ تاہم اس سے قبل بھی اس مرض کے ہونے کے کچھ امکانات ہیں مگران کا تناسب بہت کم ہے۔

پچھلے 100 سالوں سے، ٹرائکلوریتھیلین ٹی سی ای  کا استعمال کافی کو ڈی کیفینیٹ کرنے، دھات کو کم کرنے اور خصوصاً کپڑوں کے ڈرائی کلیننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ کیمیکل اسقاط حمل اور پیدائشی دل کی بیماری کا سب بننے کے ساتھ  پارکنسنز کی بیماری کے خطرے کو 500 فیصد بڑھانے سے منسلک ہے۔

جرنل آف پارکنسنز ڈیزیز کے ایک مفروضے میں یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سینٹر کے نیورولوجسٹ رے ڈورسی، روتھ شنائیڈر، اور کارل کیبرٹز شامل ہیں یہ محققین قیاس کرتے ہیں کہ ٹٰی سی ای پارکنسنز کی ایک پوشیدہ وجہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اس کیمیکل کا وسیع پیمانے پر استعمال اس مرض کو جنم دے سکتاہے۔

Advertisement
Advertisement

چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ کیمیکل آسانی سے دماغ اور جسم کے بافتوں میں داخل ہو جاتا ہے اور زیادہ مقدار میں خلیوں کے توانائی پیدا کرنے والے حصوں کو نقصان پہنچاتا ہے جسے مائٹوکونڈریا کہا جاتا ہے۔ جانوروں کے مطالعے میں، ٹی سی ای ڈوپامائن پیدا کرنے والے عصبی خلیات کے نقصان کا سبب بنتا ہے، جو انسانوں میں پارکنسنز کی بیماری کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ محققین نے اس کیمیکل کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کیمیکل سے ہونے والے امراض سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر