Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشی کا عالمی دن، زندگی میں خوشیوں کو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے؟

Now Reading:

خوشی کا عالمی دن، زندگی میں خوشیوں کو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے؟
خوشی

خوشی کا عالمی دن، زندگی میں خوشیوں کو کیسے بڑھایا جاسکتا ہے؟

دنیا بھر میں آج خوشی کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو تسلیم کرنا، اس کی ترغیب دینا اور صحت کے حوالے اس کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 12 جولائی 2012 کو اپنی ایک قرارداد کے مطابق 20 مارچ کو خوشی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

اس دن کو منانے کی اصل وجہ دنیا بھر کے انسانوں کی زندگیوں میں خوشی اور فلاح و بہبود کو عالمی اہداف اور خواہشات کے طور پر تسلیم کرنا، عوامی پالیسی کے مقاصد میں ان کی پہچان اور اہمیت کو اجاگر کرنا۔ اقتصادی ترقی کے لیے ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور متوازن نقطہ نظر کی ضرورت کو بھی تسلیم کرنا جو پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے، خوشی اور تمام لوگوں کی بھلائی کو فروغ دیتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: خوش رہنا چاہتے تو ان طریقو ں کو آزمائیں

واضح رہے کہ یہ قرارداد بھوٹان کی طرف سے شروع کی گئی تھی، بھوٹان ایک ایسا ملک ہے جس نے 1970 کی دہائی کے اوائل سے قومی آمدنی پر قومی خوشی کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اس کے بعد اقوام متحدہ نے اسے عالمی طور پر منانے کا اعلان کیا۔

دنیا میں اس وقت بہت سے مسائل ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن خود خوش رہ کر اپنی ذات سے دوسروں کی زندگیوں میں ضرور خوشیوں کو پیدا کیا جاسکتا ہے۔

زندگی مشکلات اور آسانیوں کا مجموعہ ہے۔ عمومی طور پر آسانیوں کے وقت خوشی کا احساس ہوتا ہے جب کہ مشکلات کے وقت آپ بے چینی، ڈپریشن، اور اداسی محسوس کرتے ہیں۔ زندگی میں آسانیوں سے خوش رہنا تو سبھی جانتے ہیں مگر اصل ہنر یہ ہے کہ مشکلات میں بھی خوش رہنے کا طریقہ ڈھونڈا جائے۔

Advertisement

جب بھی کوئی ایسا کام کیا جائے جو ذہنی سکون کا باعث بنے تو دماغ میں ڈوپا مائن کا اخراج ہونے لگتا ہے یہ ایک ایسا ہارمون ہے جو خوشی کو بڑھاتا ہے۔

ایک عام فرد زندگی میں خوشیوں کو کیسے حاصل کر سکتا ہے اس کے لیے ماہرین کچھ عادات کو اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

متوازن غذا

اس کے لیے سب سے پہلے متوازن غذا کا استعمال ہے یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ایک متوازن غذا پھلوں، سبزیوں، دالوں، اور ڈیری مصنوعات پر مشتمل ہوتی ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق متوازن غذا تھکاوٹ کو دور کر کے جسم کوتوانائی فراہم کرتی ہے جبکہ   تھکاوٹ یا کمزوری اداسی اور مایوسی کا احساس جگاتی ہے یہی وجہ ہے کہ خوش رہنے کے لیے جسم کو توانائی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

مسکراہٹ

Advertisement

خوشی کا سب سے خوبصورت اظہار مسکراہٹ ہے جب کہ مسکراہٹ سے آپ کی خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب آپ  مسکراتے ہیں تو دماغ میں ایسے کیمیکلز کا خراج ہوتا ہے جو خوشی کی کیفیت میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement

ورزش

ورزش کی افادیت سے کون واقف نہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش سے داغ میں ایسے کیمیکلز کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جو خوشی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

مراقبہ

مراقبہ کو ذہن سے تمام خیالات سے چھٹکارا پانے اور ارتکاز بڑھانے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے اس سے دماغ پریشان کن خیالات اور سوچوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ جو خوشی کی راہ میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

پرسکون نیند

نیند کا معیار بہتر بنانے سے نہ صرف خوشی کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

ان طریقوں پ عمل کر کے آپ خوشی کے احساس کو بڑھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر