Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت تیزی سے کھانا آپکو موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے؛ تحقیق

Now Reading:

بہت تیزی سے کھانا آپکو موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے؛ تحقیق

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ موٹاپا انسان کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیتا ہے لیکن اب تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت تیزی سے کھانا آپکو موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے۔

جی ہاں، اس کے مقابلے میں غذا کو آرام سے کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے اور صحت کو اس عادت سے فائدہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو افراد بہت تیزی سے غذا کو جسم کا حصہ بناتے ہیں، عموماً ان کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

درحقیقت بہت زیادہ تیزی سے کھانے والے افراد میں موٹاپے کا امکان دیگر کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

غذا کو تیزی سے کھانے والے افراد کا جسمانی وزن آرام سے کھانے والوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ڈائیٹنگ اور ورزش کے علاوہ کس چیز سے آپ کا موٹاپا دور ہو سکتا ہے؟

آرام سے کھانا کھانے کے لیے ضروری ہے کہ غذا کو نگلنے سے پہلے اسے اچھی طرح چبایا جائے۔

اس عمل سے کیلوریز کی کم مقدار جسم کا حصہ بنتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

آرام سے کھانا کھانے کے نتیجے میں کھانے کا ذائقہ زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے، نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، غذائی اجزا کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ مردوں میں موٹاپا انہیں کونسے جان لیوا مرض کا شکار بنا رہا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر