
آج ہم آپکو کینسر اور دیگر جان لیوا امراض سے تحفظ کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔
ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق امراض قلب، کینسر اور دیگر جان لیوا امراض سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو ہر رات اچھی نیند کو یقینی بنائیں۔
اچھی نیند دل اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور زندگی کی مدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نوجوانی سے اچھی نیند کو عادت بنانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جبکہ کسی بھی وجہ سے 8 فیصد اموات نیند کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر سے بچنا اب نہایت آسان
اس تحقیق میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زیادہ افراد سے 2013 سے 2018 کے دوران کیے گئے سروے کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں شامل افراد کی نیند کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 21 فیصد، کینسر سے موت کا خطرہ 19 فیصد جبکہ دیگر امراض سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگر تمام افراد نیند کے لیے مثالی رویوں کو اپناتے ہیں تو ان کی زندگی کی مدت بھی بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کون سی سبزیاں کینسر کو ہرانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نیند کا معیار بہتر کرتے ہیں تو مختلف امراض سے متاثر ہونے یا ان سے موت کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند کے نتیجے میں مردوں کی اوسط عمر میں 4.7 سال جبکہ خواتین کی اوسط عمر میں 2.4 سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی عام غذائیں جن کے زیادہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News