Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے پر جھریوں کا باعث بننے والی یہ وجوہات جان لیں

Now Reading:

چہرے پر جھریوں کا باعث بننے والی یہ وجوہات جان لیں

خواتین خود کو جوان رکھنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہیں اس سلسلے میں وہ سب سے زیادہ خیال اپنے چہرے کا رکھتی ہیں، اسے جھریوں سے پاک اور جلد کی شادابی کے لیے وہ مختلف مصنوعات کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

یہ مصنوعات کیمیکلز سے بھرپور ہونے پر اکثر جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

تو آج ہم آپکو چہرے پر جھریوں کا باعث بننے والی عام وجوہات بتائیں گے۔

سورج کی روشنی

سورج کی روشنی سے جِلد کو بچانے کی کوشش نہ کرنے سے جوانی میں جھریاں ابھر سکتی ہیں۔

Advertisement

سورج کی روشنی میں گھومنے کے دوران ٹوپی کا استعمال کریں جبکہ سن اسکرین سے بھی مدد لیں۔

یہ بھی پڑھیں: چہرے کو کئی برس جواں بنانے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں

ممکن ہو تو سورج کی روشنی میں زیادہ وقت تک گھومنے سے گریز کریں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، جب الٹرا وائلٹ شعاعوں کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

تمباکو نوشی کرنا

تمباکو نوشی آپ کی جِلد کے لیے تباہ کن ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں کم عمری میں ہی چہرے پر جھریاں نمایاں ہو جاتی ہیں۔

نیند کی کمی

Advertisement

نیند کی کمی کے نتیجے میں لوگ قبل از وقت بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔

محض ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی جھریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

جِلد کا خیال نہ رکھنا

عمر بڑھنے کے ساتھ جِلد خشک اور حساس ہونے لگتی ہے اور اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ سلسلہ قبل از وقت شروع ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھریوں سے پاک صحت مند جلد کے لیے یہ ماسک استعمال کریں

سونے کا انداز

Advertisement

پہلو یا پیٹ کے بل سونے کی عادت کے نتیجے میں جِلد پر شکنیں بڑھتی ہیں اور چہرے پر جھریاں نمایاں ہو جاتی ہیں۔

اس طرح کے سونے کے انداز سے جِلد پر دباؤ بڑھتا ہے اور جھریاں بننے لگتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر