
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موسمِ گرما میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کن غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق گرمی کے موسم میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پینا چاہیے۔
پانی کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے پھل، سبزیاں اور غذائیں بھی ہیں جو ہمارے جسم کو پانی اور نمکیات کی کمی سے بچا سکتے ہیں۔
تربوز
تربوز میں پانی کی مقدار 92 فیصد ہوتی ہے۔
اگر آپ کو تربوز کھانا نہیں پسند تو آپ اس کا جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔
کھیرا
کھیرے کے اندر پانی کی مقدار 95 فیصد ہوتی ہے۔
کھیرے کا بھی جوس بنایا جاتا ہے اور اسے پانی میں ڈال کر ڈیٹوکس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اسٹرابیریز
اسٹرابیریز ایک انتہائی لذیذ اور صحت افزا پھل ہے جبکہ اس میں پانی کی مقدار 97 فیصد ہے۔
یہ ناصرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں بلکہ قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
اسٹرابیریز کو آسانی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سلاد پتہ
سلاد پتے میں پانی کی مقدار 94 فیصد ہوتی ہے اور اس میں فائبر بھی ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے۔
سلاد پتے کو عموماً صرف سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اسے میدے کی بنی روٹی کے بجائے رول اور ریپز بنانے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دہی
دہی ایک ایسی غذا ہے جس کے ساتھ آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اس میں 88 فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے۔
آپ اسے بنا کسی اضافی چیز کے بھی کھا سکتے ہیں، اس کے علاوہ دہی کو مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News