
وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسمِ گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ لوکی کے چھلکوں کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
سورج کی وجہ سے جلد کے جلنے کی صورت میں
دھوپ میں زيادہ دیر تک باہر رہنے سے جلد کے وہ حصے سیاہ ہو جاتے ہیں جو براہ راست دھوپ کا سامنا کرتے ہیں۔
ایسے میں لوکی کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹس بنا لیں۔
اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لیپ کر لیں اور پندرہ منٹ تک لگے رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اس کو دھو لیں۔
جلنے کی صورت میں
اگر جلد کا کوئی حصہ جل جائے تو فوری طبی امداد کے لیے جلی ہوئی جگہ پر لوکی کے چھلکے لگا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی میں لوکی کا جوس پینے کے بے پناہ فوائد
اس طرح سے ایک جانب تو چھالے نہیں بنتے ہیں اور دوسری جانب جلی ہوئی جگہ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے۔
بواسیر کی صورت میں
لوکی کے چھلکوں کے استعمال سے اس موذی مرض سے بغیر آپریشن کے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
لوکی کے چھلکوں کو دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں اور اس کے بعد ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور صبح شام آدھی چائے کی چمچ اس پاؤڈر کو تازہ پانی کے ساتھ لے لیں کچھ ہی دنوں میں بواسیر کی تکلیف ختم ہوجائے گی۔
گیس اور بدہضمی
لوکی کے چھلکوں میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ہوتا ہے۔
اس وجہ سے بواسیر کے لیے بنائے گئے پاؤڈر کو بدہضمی کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے جسم میں موجود گیس خارج ہوتی ہے اور بدہضمی کی کیفیت میں آرام ملتا ہے۔
خوبصورتی بڑھائے
لوکی کے چھلکے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں اس میں بڑی مقدار میں وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں۔
ان چھلکوں کو کدو کش کر کے ان کی برفی بھی بنائی جاتی ہے جو تازہ خون بنانے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News