
خواتین کے ساتھ ساتھ آجکل مرد بھی بال گرنے کی وجہ سے پریشان ہیں کیونکہ انسان کی خوبصورتی اُس کے بالوں سے ہی نمایاں ہوتی ہے۔
بال گرنے کو کم کرنے کے لئے خواتین مہنگے شیمپو کا بھی استعمال کرتی ہیں جو کہ وقتی طور ہی انسان کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
تو آج ہم آپکو بال جھڑنے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے۔
انڈا اور زیتون کے تیل کا مکسچر
ایک انڈے کی زردی میں ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل شامل کر کے بالوں اور سر کی جڑوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے تک سر میں لگا رہنے دیں اس سے آپ کے کمزور بالوں کو طاقت ملے گی اور بال گرنا بھی رک جائیں گے۔
ایلو ویرا اور شہد
2 کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل میں ایک 1 کھانے کا چمچ شہد شامل کر کے سر میں تھوڑی دیر لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھوں لیں، اس نسخے سے فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹ کی چربی سے نجات کے لیے اس مشروب کو خالی پیٹ استعمال کریں
پیاز کا عرق
پیاز کا عرق بالوں کے بہت سے مسائل کا حل ہے۔
عرق بنانے کے لیے پیاز کو پیس کر اس کا رس نکال لیں اور پھر سر پر لگا کر کچھ دیر بعد شیمپو سے سر دھو لیں۔
دہی اور شہد
شہد اور دہی کو برابر مقدار میں سر پر لگانے سے بالوں کی نشو نما اچھی ہوتی ہے اور بالوں میں چمک بھی آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر عمر میں جواں نظر آنے کے لیے یہ سادہ سا طریقہ اپنائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News