رمضان المبارک میں کھجور کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے
آج ہم آپ کو رمضان المبارک میں کھجور کھانے کے حیران کن فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔
کھجور سے روزہ افطار کرنا سنت ہے، دن بھر بھوکا پیاسا رہنے سے روزہ دار کے جسم میں توانائی کم ہوجاتی ہے جسے پورا کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔
اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور غذائیت اور کیلوریز سے بھر پور پھل ہے، اسے نہ صرف افطار بلکہ سحری میں بھی استعمال کرنا چاہیے۔
کھجور کے فوائد
کھجور میں شامل میگنیشیئم بلڈ پریشر کم کرتا ہے، پٹھوں، اعصاب اور شریانوں کو پرسکون رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے افطار میں کھجور کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، پھیپھڑے کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود تانبے کے ساتھ مل کر ہائپرٹینشن اور دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھتا ہے۔
کیلشیئم جو کھجور کا ایک اہم جزو ہے، یہ عضلات ، شریان اور اعصاب کو پھیلاتا ہے ہڈیوں کی تعمیر کرتا ہے اور ہڈیوں کے بھر بھرے پن کی بیماری اوسٹیوپورویس سے بچاتا ہے۔
کھجور میں شامل آئرن اس کا اہم حصہ ہے جو وٹامن بی ٹو اور کاپر کے ساتھ مل کر خون کے سرخ خلیات کی تعمیر میں مددکرتا ہے، بذریعہ خون پٹھوں اور خلیات تک آکسیجن کی فراہمی ممکن بناتا ہے اور بصارت کو بہتر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منہ میں پیدا ہونے والی وہ علامات جو آپ کو ذیابیطس سے آگاہ کرے
کھجور میں موجود پوٹاشیم دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے، پٹھوں کی اکڑن سے بچاتا ہے، ہڈیوں کے ڈھانچے کو بہتر کرتا ہے اور کینسر کا خطرہ گھٹاتا ہے، اس پھل میں شامل فاسفورس دانتوں اور ہڈیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
