
تکیے کے بغیر سونے کے 6 حیران کن فائدے سامنے آگئے ہیں۔
کمر درد سے چُھٹکارا
بہت سے تکیے سونے کے دوران ہمارے جسم کے پوسچر کا بیلنس خراب کر دیتے ہیں اوراگرچہ تکیہ براہ راست کمر درد کا باعث نہیں بنتا لیکن کمر درد ہونے کی صورت میں یہ درد کو بڑھانے کا باعث ضرور بنتا ہے۔
اور جب ہم بغیر تکیے کے سوتے ہیں تو اس سے ہماری سپائن کو آرام کا موقع ملتا ہے اور جسم قدرتی پوزیشن پر سوتا ہے جس سے پوسچر پر بوجھ نہیں پڑتا اور کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
سردرد ختم ہو سکتی ہے
اگر صبح اُٹھنے کے بعد آپ کے سر میں درد ہوتا ہے یا آپکو سر ہلکا محسوس ہوتا ہے تو اس کی بڑی وجہ آپکا تکیہ ہو سکتا ہے۔
ایسے تکیے جو بہت زیادہ اُونچے ہوتے ہیں ان پر سر رکھ کر سونے سے اعصاب پر بوجھ ڈالنے لگتا ہے اور سر میں خون کی گردش کو متاثر کرتا ہے جس سے سر درد پیدا ہوتی ہے اور ایسی صُورت میں تکیے کے بغیر سونا درد سے آرام حاصل کرنے کی اہم وجہ بنتا ہے۔
گردن کی درد میں کمی
تکیے کی وجہ سے گردن میں پڑنے والا موڑ جب زیادہ دیر تک قائم رہے تو اس سے جہاں بے آرامی پیدا ہوتی ہے وہاں زیادہ دیر گردن مُڑے رہنے سے گردن کے پٹھوں میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے جو گردن میں درد کا سبب بنتا ہے۔
اگر سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیا جائے تو آپ کے سونے کی پوزیشن نیچرل ہونے کسیاتھ آپ کی گردن بھی سیدھی رہتی ہے اور اس کے پٹھوں پر بوجھ نہیں پڑتا۔
ذہنی تناو میں کمی آتی ہے
اگر آپ کا تکیہ آپ کو گہری نیند نہیں لینے دے رہا تو آپ کے دماغ پر تناؤ بڑھ جائے گا کیونکہ گہری نیند آپ کو اگلے دن کے لیے تر و تازہ کر دیتی ہے۔
اس لیے اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آپاتی اور ہر وقت کروٹیں لیتے ہیں تو اپنا تکیہ ہٹا کر سونے کی عادت ڈالیں۔
چہرے پر موجود کیل مہاسے دور ہوتے ہیں
بعض افراد تکیے کے کوور کو روزانہ نہیں دھوتے اس لیے اس پر پڑی ہُوئی دھول، مٹی اور جراثیم آپ کے چہرے کی جلد کے مساموں پر اپنا ڈیرہ ڈال لیتے ہیں اور چہرے پر کیل اور مہاسے پیدا ہوجاتے ہیں۔
اس لیے اگر چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہو رہے ہیں تو اپنے تکیے پر غور کریں اور اسے ہٹا کر سونے کی کوشش کریں۔
تکیے کے بغیر بال تندرست اور گھنے ہوتے ہیں
اگر صبح اُٹھنے کے بعد آپ کے بال خشک اور الجھے ہُوئے ہوتے ہیں اور ان میں کنگھی کرنا مشکل ہوجاتا ہے تو بہتر ہے کہ فوراً اپنا تکیہ ہٹا دیں۔
نیند کے دوران جب آپ کروٹ لیتے ہیں تو اس آپ کے بال تکیے کیساتھ گھستے ہیں اور کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع کر دیتے ہیں اور تکیے کا کپڑا آپ کے بالوں کی نمی کو چُوس لیتا ہے جس سے یہ خُشک ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News