Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ ایک کپ کافی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

Now Reading:

روزانہ ایک کپ کافی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ روزانہ ایک کپ کافی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک کپ کافی پینے سے لوگ جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں اور وہ دن بھر میں ایک ہزار زیادہ قدم چلتے ہیں۔

جی ہاں، جسمانی سرگرمیوں میں اضافے سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ واضح کیا گیا کہ دن بھر میں صرف ایک کپ کافی پینے سے لوگوں کی رات کی نیند کے دورانیے میں 36 منٹ کی کمی آتی ہے یعنی کافی کی مقدار بڑھنے سے نیند کا دورانیہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کافی پینے سے دل کی دھڑکن بے ترتیب نہیں ہوتی اور اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

محققین نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ کافی کا استعمال عموماً محفوظ ہوتا ہے مگر لوگوں کو اس کے جسمانی اثرات سے آگاہ ہونا چاہیے۔

اس تحقیق میں 100 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا اور 14 دن تک ان کے دل کی دھڑکن اور صحت کے دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ہر فرد کے لیے کافی کی مخصوص مقدار طے کی گئی تھی، 2 دن انہیں کافی پینے کی اجازت ہوتی جبکہ اس کے بعد 2 دن تک اس سے دور رہنا پڑتا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی پینے سے نیند پر واضح طور پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

البتہ اس گرم مشروب کو پینے سے جسمانی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور لوگ زیادہ چلنے لگتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ واضح نہیں کافی پینے سے لوگ زیادہ کیوں چلنے لگتے ہیں، شاید اس مشروب سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہو جاتا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر