 
                                                      ٹی ٹری آئل، جلد کے کئی مسائل کا واحد حل
جلد کسی بھی قسم کی ہو تاہم ہر بدلتا موسم اسے متاثر ضرور کرتا ہے اور اس طرح جلد کے مختلف مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بدلتے موسم میں بھی خواتین کی بڑی تعداد جلد کوصحت مند رکھنے کے لیے مختلف طریقے اپناتی ہیں۔
ان میں سب پہلے جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے اسے ہائیڈریٹ رکھنا نہایت ضروری ہے ساتھ ہی مختلف مسائل کے حل کے لیے ٹی ٹری آئل کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں۔ یہ آئل اسکون بخش اورمندمل کرنے کی خصوصیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں پر اس حیرت انگیز آئل کے چند بہترین استعمال پیش کیے جارہے ہیں۔
چکنی جلد کے لیے مؤثر
ٹی ٹری آئل اینٹی سیپٹک خصوصیات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے چکنی جلد کے تمام مسائل کو حل کر سکتا ہے، وہ چاہے ایکنی ہو یا کھلے ہوئے مسامات۔
سوزش سے نجات
جلد کی سوزش بے آرامی کا سبب بنتی ہے اور ٹر ٹری آئل جلد کو سکون اور آرام دی حالت میں لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ جلد کی سرخی کو بھی کم کرتا ہے۔
زخموں کو فوری مندمل کرنا
ٹی ٹری آئل کی اینٹی بیکٹیرئل خصوصیت زخموں اور خراشوں کو فوری مندمل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
خارش سے نجات
اس آئل میں اینٹی سوزش خواص پائے جاتے ہیں جو خارش زدہ جلد کو سکون فراہم کرکے انفیکشن کو دور کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وٹامن ای آئل میں صرف یہ ایک جز ملاکر چہرے پر لگائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
ایکنی سے تحفظ
یہ آئل اینٹی بیکٹیرئل اور اینٹی مائیکروبائل خواص رکھنے کے سبب ایکنی سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
خشک جلد
یہ آئل اپنی بہترین خصوصیات کی وجہ سے خشک جلد سے خارش کو دور کر کے سکون پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ آئل ایگزیما کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 