Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھجور کھانے کے یہ فوائد جان لیں

Now Reading:

کھجور کھانے کے یہ فوائد جان لیں

ویسے تو کھجوروں کو سپرفوڈ نہیں سمجھا جاتا مگر یہ صحت کے لیے کسی سے کم نہیں۔

یہ صحت کو بہت زیادہ فوائد پہنچانے والا پھل ہے جسے ہر ایک کو ضرور کھانا چاہیے۔

آئیے کھجور کھانے کے فوائد جانتے ہیں۔

چینی کا متبادل

کھجوروں میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہ پھل چینی کا اچھا متبادل ہے کیونکہ اس میں غذائی اجزا، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

Advertisement

ہڈیوں کی صحت بہتر کرے

کھجوریں فاسفورس، کیلشیئم اور میگنیشم سمیت متعدد منرلز سے لیس ہوتی ہیں اور یہ سب عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں میں آنے والی کمزوری کی روک تھام کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں

بلڈ شوگر کنٹرول

اعتدال میں رہ کر کھجور کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں بھی کمی آسکتی ہے۔

اس کی وجہ کھجوروں میں فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا کی موجودگی ہے۔

Advertisement

پوٹاشیم کی موجودگی

کھجوروں میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، یہ غذائی جز بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جس سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم سے جسم کو مسلز بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بانجھ پن سے ممکنہ تحفظ

کھجور کھانے سے بانجھ پن کی علامات میں کمی آ سکتی ہے۔

کھجور کتنے مقدار میں کھانا صحت کے لئے مفید ہے؟

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 کھجوریں صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں جبکہ اس سے زیادہ کھانے سے صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر