Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عام عادات جو دماغ کو ہمیشہ جوان رکھتی ہیں؛ جانیے

Now Reading:

وہ عام عادات جو دماغ کو ہمیشہ جوان رکھتی ہیں؛ جانیے
دماغ

وہ عام عادات جو دماغ کو ہمیشہ جوان رکھتی ہیں؛ جانیے

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسی عام عادات کے بارے میں بتائیں گے جن کو اپنا کر آپ ایسی بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

 دوست بنائیں

نئے دوست بنانے سے دماغ کے وہ افعال بہتر ہوتے ہیں جو یادداشت، توجہ بھٹکنے سے بچانے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ہنسنا مت بھولیں

Advertisement

تناؤ سے دماغ میں کورٹیسول نامی ہارمون خارج ہوتا ہے جس سے واضح طور پر سوچنا مشکل ہو جاتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ تناؤ کے باعث سیکھنے اور یادداشت جیسے افعال متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پروٹین سے بھرپور اسمودی، جو یاداشت اور عملی افعال کو بہتربنائیں

ہنسنے کی عادت سے دماغ کو تناؤ سے تحفظ ملتا ہے اور دماغ میں کورٹیسول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

گھر سے باہر نکلیں

فطری مناظر سے ہمارے ذہن کو سکون پہنچتا ہے اور تناؤ میں کمی آتی ہے، درحقیقت صرف کھڑکی سے باہر دیکھنے سے بھی یہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

جب آپ گھر سے باہر وقت گزارتے ہیں تو دماغ کو روزمرہ کی مصروفیات کے دباؤ سے بچنے کا موقع ملتا ہے جس سے اس کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔

Advertisement

معمولات میں تبدیلی لائیں

روزانہ ایک ہی ناشتہ کھانے میں کوئی برائی نہیں یا ایک ہی راستے سے دفتر جانے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا مگر کبھی کبھار کچھ نیا کرنا دماغ کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

کچھ نیا سیکھنا

کسی نئی صلاحیت، زبان یا موضوع کے بارے میں جاننے سے دماغ کے متعدد خلیات کو فائدہ ہوتا ہے، اس کے لیے آپ کسی مشغلے کو اپنا سکتے ہیں جیسے کسی ساز کو بجانے سے درمیانی عمر میں بہتر طریقے سے سوچنے میں مدد ملتی ہے۔

ایک وقت میں ایک چیز پر توجہ مرکوز کریں

اگر آپ بیک وقت ٹی وی دیکھنے، ٹیکسٹ میسج بھیجنے اور سوشل میڈیا فیڈ پر اسکرولنگ کر رہے ہیں تو یہ ملٹی ٹاسکنگ دماغ کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔

Advertisement

جب ہمارا دماغ ایک وقت میں کئی کام کر رہا ہوتا ہے تو اس کے لیے توجہ مرکوز کرنا، یادداشت کو منظم کرنا اور ایک سے دوسرے کام پر سوئچ ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس عادت سے بتدریج دماغی افعال تنزلی کے شکار ہو جاتے ہیں۔

ورزش کریں

ورزش کرنے سے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے، ورزش کرنے سے سوچنے اوردلائل پیش کرنے جیسی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں کیونکہ جسمانی سرگرمیوں سے دماغ کے لیے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے۔

آرام کا خیال رکھیں

جب آپ نیند کی کمی کے شکار ہوتے ہیں تو دماغ کے لیے ایک عام کام بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ان اجزاء سے پرہیز کریں جو یاداشت میں کمی کا باعث بنتے ہیں

تو اچھی دماغی صحت کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند ضروری ہوتی ہے۔

تمباکو نوشی سے گریز کریں

تمباکو میں متعدد ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی سے ذہنی تنزلی اور ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر