
کچھ دیر بیٹھ کر اُٹھنے کے بعد اگر آپ کا سر چکرانے لگتا ہے تو اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
بلڈ پریشر کی سطح میں کمی یا دھڑکن کی رفتار بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ایسا ہونا ممکن ہے۔
یہ ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر کئی لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے تاہم ماہرین نے اس مسئلے کی روک تھام کے لئے 2 آسان طریقے بتائے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق اچانک کھڑے ہونے کے کچھ دیر بعد سر چکرانا یا حواس گُم ہونا دنیا بھر میں ہر عمر کی 40 فیصد آبادی کو متاثر کرنے والا مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران حمل نینو پلاسٹک کے ذرات غیر پیدائشی بچوں میں منتقل ہوسکتے ہیں، تحقیق
اچانک اُٹھنے پر سر چکرانے کے علاج کے طور پر عام طور پر یہی حل بتایا جاتا ہے کہ آہستگی سے اٹھنا معمول بنائیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو اکثر اس کا سامنا دن میں کئی بار ہوسکتا ہے، جو مریض کو بہت خوفزدہ کردیتا ہے تاہم اس کے لئے تحقیق کی گئی۔
اس تحقیق میں 24 جوان خواتین کو شامل کیا گیا جن میں اچانک کھڑے ہونے پر چکرانے کا مسئلہ درپیش تھا اور ہر مہینے انہیں کم از کم 4 بار اس کا تجربہ ہوتا تھا۔
تحقیق میں شامل خواتین کو عام طریقے سے اٹھنے کے ساتھ ساتھ مزید 2 طریقوں کی آزمائش بھی کی گئی جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکرین کا کثرت سے استعمال جسم میں کون سے مسائل کو جنم دیتا ہے
پری ایکٹ طریقہ کار میں کھڑے ہونے سے قبل گھٹنوں کو کئی بار اوپر اٹھایا جاتا ہے جبکہ دوسرے طریقہ کار میں کھڑے ہوتے ہی ٹانگوں کو کراس کرلیا جاتا ہے۔
اس آزمائش کے زریعے ماہرین کو یہ بات معلوم ہوئی کہ پری ایکٹ اور ٹینس نامی یہ دونوں طریقے گھٹ جانے والے بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے بہتر بناتے ہیں جس سے کھڑے ہونے پربلڈ پریشر میں شدید کمی سامنا نہیں ہوتا۔
اس تحقیق کے بعد محققین نے بتایا کہ اس تحقیق کے نتائج سے ایک نئی اور مفت تیکنیک سامنے آئی ہے جو اس مسئلے کے دوچار افراد کے لئے کارآمد ہو سکتی ہے جو ان دونوں طریقوں کے زریعے بیٹھ کر اُٹھنے پر آنے والےان چکر اور آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے کو روک سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹریس کو دور کرنے کے 8 ایسے انوکھے طریقے جن سے آپ واقف نہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارا جسم اس مسئلے کی علامات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News