Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک میں خربوزہ کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

Now Reading:

رمضان المبارک میں خربوزہ کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے
خربوزہ

رمضان المبارک میں خربوزہ کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

آج ہم آپ کو رمضان المبارک میں خربوزہ کھانے کے ایسے فوائد بتائیں گے جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

 حال ہی میں ماہر غذائیت حنا انیس نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماہ رمضان میں خربوزے کی افادیت سے متعلق کہا کہ ’ خربوزے کو بطور سلاد استعمال کرنے سے آپ کو افطار میں مکمل غذا مل جائے گی جس سے آپ کے معدے پر خوشگوار اثرات پڑیں گے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ جتنے بھی پھل ہیں وہ کھانے سے پہلے کھانے چاہئیں کیونکہ پھلوں کو ہضم ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں، کیونکہ ہم کھانے میں پروٹین لے رہے ہوتے ہیں، کاربوہائیڈریٹ استعمال کرتے ہیں جنہیں ہضم ہونے میں چار سے پانچ گھنٹے لگتے ہیں ‘۔

  حنا انیس نے کہا کہ ’ پھلوں کو کھانے سے پہلے استعمال کرنے چاہیے ایسا نہ کرنے سے معدے میں موجود تہہ کو نقصان پہنچے گا اور ہمارے معدے میں موجود غذا سڑجائے گی ‘۔

ماہر غذائیت نے کہا کہ ’ خربوزہ 85 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن سی وافر مقدار میں پایاجاتا ہے ‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خربوزے میں گلاسیمک لوڈ کم پایا جاتا ہے، گلاسیمک لوڈ کا مطلب ہے وہ پھل جس میں وافر مقدار میں فائبر پایاجاتا ہو یہ انسانی جسم میں گلوکوز لیول کو بڑھنے نہیں دیتا، یہی وجہ ہے کہ شوگر کے مریض خربوزے کو استعمال کرسکتے ہیں ‘۔

حنا انیس نے کہا کہ ’ اگر خربوزہ پھیکا نکل آئے تو اس پر چینی ڈالنا انتہائی غلط ہے، خربوزہ پھیکا نکلنے پر اسے پودینے کے ساتھ ملاکر جوس بنالیا جائے جو ایک جوس کی شکل اختیار کرلے گا اس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے معدے کو راحت ملے گی ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر