 
                                                                              ہمارے گھر کے کچن میں دورِ قدیم سے شامل کڑی پتہ کھانوں کے ذائقے اور خوشبو میں اضافے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
اس کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اسے استعمال میں لانا نہایت ضروری ہے۔
مارکیٹ میں سستے داموں میں مل جانے والا کڑی پتہ سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر مختلف کھانوں میں پکا کر کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
آئیے اس عام سے پتے کے بےشمار فوائد جانتے ہیں۔
ذیابطیس میں مددگار
شوگر کے مریضوں کو اکثر کڑی پتہ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ہاپئو گلیسیمک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کڑی پتے کو جلا کر بستر کے نیچے رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے
ہاضمے کے لئے مفید
کڑی پتوں کو روزانہ خالی پیٹ چبانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جس سے قبض، تیزابیت، اپھارہ سمیت پیٹ کے تمام مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔
آنکھوں کے لئے مفید
کڑی پتے کھانے سے رات کے اندھے پن یا آنکھوں سے متعلق کئی دیگر امراض کا خطرہ ٹل جاتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بینائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اینٹی بائیوٹک خصوصیات
معمولی سے نظر آنے والے ان پتوں میں اینٹی فنگل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ متعدد قسم کے انفیکشن کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کڑی پتے صحت کے ساتھ حسن میں اضافے کے لئے بھی مفید
بڑھتے وزن میں کمی کا اہم ذریعہ
کڑی پتے چبانے سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ایتھائل ایسیٹیٹ، ڈائی کلورو میتھین جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 