Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی وجہ دریافت کر لی

Now Reading:

ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی وجہ دریافت کر لی
بلڈ پریشر

ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی وجہ دریافت کر لی

ماہرین نے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی وجہ دریافت کر لی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ کسی مصروف شاہراہ کے قریب رہتے ہیں جہاں ٹریفک کی آوازیں مسلسل آتی ہیں تو اس سے آپ بلڈ پریشر کے مریض بن سکتے ہیں۔

 تحقیق میں ماہرین نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 2 لاکھ 40 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں شامل تمام افراد کا جائزہ 8 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا اور دیکھا گیا کہ کتنے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہائی بلڈ پریشر کی 6 علامات جنہیں جان کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

Advertisement

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد کسی ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں ٹریفک کا شور ہوتا ہے، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا شور اور ٹریفک سے متعلق فضائی آلودگی دونوں ہی ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا شور ہمارے خون کے دباؤ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آخر ٹریفک کا شور خون کے دباؤ پر کیوں اثر انداز ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر