
نیند کی کمی جسم کو کیا نقصان پہنچاتی ہے؟ جانیے
ایک انسان کے لیے دن میں 8 گھنٹے سونا بہت ضروری ہے لیکن جو لوگ یہ نیند پوری نہیں کرتے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر کوئی شخص دن میں 8 گھنٹے نہیں سوتا تو اس کے جسم پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
آج کل اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں اور اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ وہ وقت پر سوتے نہیں ہیں، نیند کی کمی کئی دماغی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ڈپریشن کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
دل کو صحیح طریقے سے اپنے کام انجام دینے کیلئے جسم کو مناسب نیند کی ضرورت ہوتی ہے، نیند میں کمی سے جسم میں ذیابطیس سے متعلق دیگر خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
ہم میں سے اکثر لوگ اپنے وزن کو لے کر بہت پریشان ہیں، کچھ لوگ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو کچھ کم ہونے کی وجہ سے لیکن ہم آپ کو ایک بات بتا دیں کہ جو لوگ دن میں 8 گھنٹے نہیں سوتے انکو زیادہ بھوک محسوس ہوتی ہے جو کہ وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن سے دور رہنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں
جو لوگ دن میں 8 گھنٹے نہیں سوتے وہ ایکٹیو نہیں رہتے بلکہ ہر وقت سستی محسوس کرتے رہتے ہیں۔ کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور جلد اپنے مقصد کو چھوڑ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News