ہارٹ اٹیک کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرنے والی بہترین غذا کون سی ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ Mediterranean ڈائٹ کا استعمال ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کی شریانوں سے جڑے دیگر امراض کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گریوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔
تحقیق میں 35 ہزار سے زیادہ افراد پر ہونے والے 40 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں
نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلوں، سبزیوں، مچھلی، زیتون کے تیل اور گریوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا فائدہ ان افراد کو بھی ہوتا ہے جن میں امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
محققین نے کہا کہ اس طرح کی غذا کا استعمال ایسے افراد کو ہارٹ اٹیک سے بچا سکتا ہے جو امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے موٹاپے، ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو ہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے
اس تحقیق کے دوران کئی طرح کی غذاؤں کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ Mediterranean ڈائٹ کا استعمال کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
