Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں کونسی ہیں؟

Now Reading:

گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں کونسی ہیں؟
گرمی میں پانی

گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں کونسی ہیں؟

آج آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں وہ 5 غذائیں جن کا استعمال آپ کو گرمی سے بچا سکتا ہے اور ڈی ہائیڈریشن سے محفوط کرسکتا ہے۔

تربوز:

تربوز  میں پانی کی مقدار 92 فیصد ہوتی ہے۔ اس کو کاٹنا بھی آسان ہے اور اس کا ذائقہ بھی میٹھا ہوتا ہے ۔ اگر آپ کو تربوز کھانا نہیں پسند تو آپ اس کا جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔

کھیرا:

Advertisement

کھیرا عام طور پر سلاد میں کھایا جاتا ہے ، اس کے اندر پانی کی مقدار 95 فیصد ہوتی ہے۔ اس کو آسانی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے اور یہ بھی مناسب قیمت میں مارکٹ میں مل جاتا ہے۔

کھیرے کو کسی بھی کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے جبکہ اس کا جوس بھی بنایا جاتا ہے، اسے پانی میں ڈال کر ڈیٹوکس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسٹرابیری:

اسٹرابیری

اسٹرابیریز ایک انتہائی لذیذ اور صحت افزا پھل ہے۔ اس میں پانی کی مقدار 91 فیصد ہے۔ یہ ناصرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں بلکہ قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

Advertisement

اسٹرابیریز کو آسانی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسٹرابیری شیک اور اسمودیز بھی بنائی جاسکتی ہیں۔

دہی یا لسی:

دہی

دہی ایک ایسی غذا ہے جس کے ساتھ آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میں 88 فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے۔

آپ اسے بنا کسی اضافی چیز کے بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی کو مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

سلاد پتہ:

Advertisement

سلاد پتے میں پانی کی مقدار 94 فیصد ہوتی ہے اور اس میں فائبر بھی ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

سلاد پتے کو عموماََ صرف سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اسے میدے کی بنی روٹی کے بجائے رول اور ریپز بنانے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر