
دودھ غذائیت سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جو اپنے اندر ایسے صحت بخش اجزا لیے ہوئے ہے جسے غذا میں شامل رکھنے سے صحت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
دودھ میں مختلف معدنیات اور وٹامنز کے علاوہ چکنائی میں حل پذیر وٹامنز، بی وٹامنز، وٹامن اے، ڈی، اور کیلشیم کے ساتھ ساتھ پروٹین، اور لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے روزانہ غذا میں شامل رکھا جاتا ہے۔
تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ دودھ کی بنی کن چیزوں سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایک مخصوص مقدار میں دودھ پینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دوا کو دودھ کے ساتھ لیا جاسکتا ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے بغیر بادام والے دودھ میں سب سے کم کیلوریز ہوتی ہیں لہٰذا وزن میں کمی کے لیے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دار چینی والا دودھ
دار چینی والا دودھ وزن میں کمی کے لیے بہترین ہے۔
اس کے لیے آپ ایک پین میں ایک کپ دودھ اور ایک دار چینی کا ٹکڑا لیں اور اسے ابالیں، ابال آنے پر دار چینی نکالیں اور اس دودھ کو گلاس میں ڈال لیں۔
اوپر سے پسی ہوئی دار چینی اس دودھ میں شامل کرلیں۔
کیلے اور تخم ملنگا کی پڈنگ
اس کے لیے 1 کپ بغیر چینی والا بادام کا دودھ لیں، آدھا کپ گریک یورگرٹ، آدھا چائے کا چمچ ونیلا سیرپ، ایک چوتھائی کپ تخم ملنگا، ایک کیلا باریک کٹا ہوا، آدھا کپ اسٹرابیریز اور آدھا کپ بلیو بیریز لیں۔
بنانے کا طریقہ
بادام والے دودھ، ونیلا سیرپ، یوگرٹ اور تخم ملنگا کو ملا کر ساری رات کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اگلے روز اسے نکالیں اور اس پر اخروٹ ملا کر اسے کیلے، اسٹرابیری اور بلیو بیری سے گارنش کرلیں۔
ستو ملک شیک
ستو ملک شیک کے لیے 3 کھانے کے چمچ شکر لیں، آدھا چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر، ایک چٹکی زعفران، 5 کاجو، 5 بادام، 400 ملی لیٹر دودھ اور ایک کپ ستو لیں۔
ان سب چیزوں کو ملا کر گرائینڈ کرلیں اور لیجیے آپ کا صحت مند ملک شیک تیار ہے جسے آپ اپنی ڈائیٹنگ کے دوران غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دودھ کی مختلف اقسام صحت کے لیے مفید ہیں یا مضر؟ماہرین کیا کہتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News