
شوگر ڈائیٹ فری مشروبات کن بیماریوں کا سبب بنتی ہیں؟
آج کل زیادہ تر افراد موٹاپے اور بیماریوں سے بچنے کیلئے شوگر اور ڈائیٹ فری مشروبات کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا یہ صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتی ہیں آئیے جانتے ہیں۔
ماہرین نے شوگر فری مشروبات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ امراضِ قلب اور فالج کی وجہ بن سکتی ہیں۔
ایک حالیہ سروے میں مصنوعی مٹھاس کا مفصل طبی جائزہ لیا گیا ہے تاہم، ان میں سے بطورِ خاص ’اریتھریٹول‘ کا مطالعہ کیا گیا ہے۔
یہ ایک قدرتی شکروالی الکحل ہے جو بعض پھلوں اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے، تاہم انسانی جسم میں بھی قدرتی طور پر اس کی معمولی مقدار موجود یوتی ہے یا بنتی رہتی ہے۔
یہ شکر کے مقابلےمیں 70 فیصد میٹھی ہوتی ہے لیکن شکر کے مقابلے میں اس میں حراروں (کیلوریز) کی تعداد صرف 6 فیصد ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’شوگر فری چیونگ گم چبانا صحت مند بچوں کی پیدائش میں مدد دے سکتا ہے‘
اسی بنا پر ’اریتھریٹول‘ کو دھڑا دھڑ کم کیلیوری والے شکر کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا اور یہ بڑے پیمانے پر رائج کیا گیا۔
لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اس کے استعمال سے خون کے تھکے (کلاٹ) بن سکتے ہیں جس سے امراضِ قلب سے لے کر فالج تک کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News