
کیالینس کے بغیر آنکھوں کا رنگ تبدیل کیا جاسکتا ہے؟
کیا آپ نے کبھی اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ کر یہ خواہش کی ہے کہ آپ کی آنکھیں کسی اور رنگ کی ہوں؟ یا شاید، آپ نے اپنے دوست کی چمکتی ہوئی سبز آنکھوں کو دیکھ کر یہ سوچا ہو۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کسی قدر ممکن ہے مگر کیسے؟ ماہرین کے مطابق چند آسان طریقوں کی مدد سے آنکھوں کا رنگ تبدیل کر کے اسے واقعی منفرد بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کا تناؤ کسے کہتے ہیں، اور اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟
آنکھوں کے رنگ کی قدرتی تبدیلی
آنکھوں کا رنگ وقت کے ساتھ تبدیل ہونے کے قوی امکان موجود ہیں، لیکن یہ صرف مختصر وقت کے لیے، ایسا زیادہ تر بچوں کے ساتھ ہوتا ہے جب ان کی آنکھوں کا رنگ ان کی زندگی کے ابتدائی چند سالوں میں بدل جاتا ہے۔ اس کی وجہ جسم میں میلانین نامی ایک سیاہ رنگ روغن کا پیدا ہونا ہے۔
خوراک آنکھوں کا رنگ بدلنے کا سبب بنتی ہے، افسانہ یا حقیقت؟
عام طور پر یہ بات مشہور ہے کہ بعض غذائیں کھانے سے آنکھوں کا رنگ بدلنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ایک بہت عام خیال ہے کہ کچھ غذائیں باقاعدگی سے کھانے سے 30 دنوں میں آنکھوں کا رنگ بدل سکتا ہے۔ لہذا، اگر آپ اس سوچ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس مشق کو آزمانا چاہتے ہیں۔ یہاں کھانے کی ایک فہرست ہے جسے آپ آزما سکتے ہیں۔
شہد
شہد کے فوائد سب جانتے ہیں۔ عام طور پر لوگوں کا خیال ہے کہ شہد کے استعمال سے آنکھیں صاف ہونے کے ساتھ قدرتی رنگ واضح ہوجاتا ہے۔
زیتون کا تیل
آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے ایک اور مشہور غذا زیتون کا تیل ہے۔ تاہم، زیتون کے تیل کا استعمال جسم کے لیے کچھ اور فوائد کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
تاہم ایک ماہر امراض چشم کے مطابق کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ بعض پھل کھانے سے آپ کی آنکھوں کا رنگ بدل جاتا ہے۔
آنکھوں کا رنگ عارضی طور پر تبدیل کرنا
قدرتی طور پر آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے بہترین جواب کانٹیکٹ لینز ہے۔ ٹینٹڈ کانٹیکٹ لینز کا استعمال بہت کم وقت کے لیے اپنی آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کا سب سے عام طریقہ ہے۔ بازار میں مختلف قسم کے لینز دستیاب ہیں جنہیں آپ اپنی خواہش کے مطابق آنکھوں کی رنگت کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News