Advertisement
Advertisement
Advertisement

محض ایک رات نہ سونے کا خطرناک نقصان جان لیں

Now Reading:

محض ایک رات نہ سونے کا خطرناک نقصان جان لیں

پُرسکون نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے، بے آرام نیند نہ صرف ہمارے مزاج پر منفی اثر ڈالتی ہے بلکہ جسمانی صحت کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

لیکن کیا آپ صرف ایک رات نہ سونے کا نقصان جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق ایک رات جاگ کر گزارنے سے دماغ کئی سال بوڑھا نظر آنے لگتا ہے۔

جی ہاں، اس تحقیق میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے نیند کی کمی کے شکار افراد کی دماغی عمر کا تخمینہ لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اکثر لوگ نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں؟ وجوہات جانیے

Advertisement

نتائج سے پتہ چلا کہ ایک رات کی خراب نیند سے بھی دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو دماغی عمر میں ایک سے 2 سال کی عمر میں اضافے کا عندیہ دیتی ہیں۔

اس تحقیق میں 134 افراد کو شامل کر کے ان کے 4 گروپس بنائے۔

ایک گروپ ایسے افراد کا تھا جو ایک رات مکمل طور پر نیند سے محروم رہے، دوسرا گروپ 3 گھنٹے کم سونے والے افراد کا تھا، تیسرا نیند کی دائمی کمی (ہر رات 5 گھنٹے سونے کے عادی) کے شکار افراد کا تھا جبکہ چوتھا ہر رات 8 گھنٹے تک سونے والوں کا تھا۔

تمام افراد کے 5 راتوں تک ایم آر آئی اسکین کیے گئے تاکہ نیند کی کمی سے پہلے اور بعد کے اثرات کا موازنہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کمرے کا درجہ حرارت آپ کی نیند پر اثر انداز ہوتا ہے؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ ایک رات مکمل طور پر نیند سے محروم رہنے والے افراد کی دماغی عمر میں ایک سے 2 سال کا اضافہ ہوگیا۔

Advertisement

البتہ جزوی اور دائمی نیند کی کمی کے شکار گروپس میں شامل افراد کی دماغی عمر میں 8 گھنٹے تک سونے والے افراد کے مقابلے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔

محققین نے کہا کہ فی الحال یہ اثرات محض ایک رات کی نیند سے محرومی کے شکار افراد میں نظر آئے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ طویل المعیاد بنیادوں پر نیند کی کمی سے دماغی عمر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رات کی نیند کو بہتر بنانے کے 3 زبردست طریقے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر