Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں نیند کی کمی سے بچنے کے لیے کیا کریں؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

رمضان میں نیند کی کمی سے بچنے کے لیے کیا کریں؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین نے رمضان میں نیند کی کمی سے بچنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

رمضان میں روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی کی وجہ سے نیند سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

مگر آپ چند چیزوں کو اپنا کر رمضان کے دوران اپنی نیند کا دورانیہ بہتر بنا سکتے ہیں۔

نیند کا شیڈول بنائیں

کوشش کریں کہ افطار اور تراویح کے بعد سحری تک کم از کم 4 گھنٹے سونے کا موقع مل سکے۔

Advertisement

سحری اور نماز کے بعد 2 گھنٹے کی نیند سے رات بھر کی نیند کا کم از کم دورانیہ 6 گھنٹے ہو جائے گا۔

ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں

رمضان کے دوران نیند کے معمول کو بدلنے کے ساتھ ضروری ہے کہ روزانہ سونے اور جاگنے کا وقت یکساں ہو۔

اس طرح جسم کو نیند میں آنے والی تبدیلی کو اپنانے میں مدد ملے گی اور نیند کی کمی کا امکان کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھرے پیٹ کے ساتھ پرسکون نیند کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے

مختصر قیلولہ

Advertisement

دوپہر کے وقت مختصر وقت تک قیلولے سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

مگر دوپہر کی اس نیند کا دورانیہ 20 سے 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ زیادہ وقت سونے سے جسمانی و ذہنی تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے۔

غذا کا خیال رکھیں

افطار میں زیادہ چینی یا چربی والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔

سونے کے وقت سے چند گھنٹے قبل چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کریں تاکہ پرسکون نیند ممکن ہوسکے۔

نیند کی کمی سے رمضان کے دوران مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں سے چند عام مسائل درج ذیل ہیں۔

Advertisement

سردرد اور چڑچڑا پن

جسمانی گھڑی نیند اور بیداری کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس معمول میں تبدیلی سے جسمانی گھڑی کا ردہم متاثر ہوتا ہے۔

Advertisement

ایسا ہونے پر زیادہ غصہ آنے لگتا ہے جبکہ کچھ افراد کو سردرد کی تکلیف ہوتی ہے۔

ذہنی افعال پر منفی اثرات

نیند ذہنی افعال کے لیے اہم ہوتی ہے اور نیند کی کمی سے توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے، ردعمل سست ہو جاتا ہے جبکہ مسائل حل کرنے والی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

جسمانی وزن میں اضافہ

طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی سے کھانے کی خواہش اور بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز میں تبدیلیاں آتی ہیں، جس کے نتیجے میں بھوک زیادہ لگنے لگتی ہے۔

Advertisement

اسی طرح نیند کی کمی سے صحت کے لیے اچھی غذا کا انتخاب مشکل ہو جاتا ہے اور لوگ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیند نہیں آتی تو صرف 2 منٹ میں سونے کے لیے ان4 باتوں کو دھیان میں رکھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر