Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ گرما کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ گرما کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

خربوزے کی کئی اقسام ہیں جن میں گرما، سردہ اور تربوز بھی شامل ہیں۔

 ماہرین غذائیت کے مطابق گرمیوں کے لحاظ سے گرما ایک صحت بخش غذا ہے۔

گرما کے 100 گرام میں 34 کیلوریز، 0.2 گرام فیٹ، 16 ملی گرام سوڈیم ، 267 ملی گرام پوٹاشیم، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.8 گرام پروٹین پائی جاتی ہے جبکہ 67 فیصد وٹامن اے، 61 فیصد وٹامن سی، 5 فیصد وٹامن بی 6 اور 3 فیصد میگنشیم پایا جاتا ہے۔

آئیے گرما کھانے کے فوائد بھی جان لیتے ہیں۔

پانی کی کمی دور کرے

Advertisement

گرما 90 فیصد پانی پر مشتمل پھل ہے۔

اس کے استعمال سے گرمیوں میں ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد ملتی ہے، گرما منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بادام کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں آپ نہیں جانتے

بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے

گرما میں پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے پٹھوں کو مضبوطی ملتی ہے، متاثرہ پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے ۔

بینائی کے لیے مفید

Advertisement

گرما میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹن کی موجودگی کے سبب بینائی تیز ہوتی ہے۔

بینائی کے کمزور ہونے کی شکایت میں آرام ملتا ہے۔

وزن میں کمی

گرما میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں اسی لیے یہ وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناریل کے تیل کے حیرت انگیز فوائد جانیے

اگر آپ ڈائیٹ پلان کے ذریعے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور پھلوں کی بنسبت اس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

Advertisement

شوگر کنٹرول کرے

گرما کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے۔

اس کے استعمال سے ذیابطیس کے مریضوں میں شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

قوتِ مدافعت کو بڑھائے

گرما میں وٹامن سی پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے اور موسمی بیماریوں، وائرل، موسمی انفیکشن سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

قبض کی شکایت دور ہوتی ہے

Advertisement

گرما ایک فرحت بخش غذا ہے۔

گرمیوں میں اس کے استعمال سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے پیٹ کی متعدد بیماریوں سمیت قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ۔

گردوں میں پتھری کے لئے مفید

گرما میں ’ آکسیکن ‘ اجزا پائے جاتے ہیں جو گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتے ہیں۔

گرما میں پانی کی وافر مقدار اور اس کے گودے کے سبب گردوں کی صفائی ہوتی ہے اور گردے کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اخروٹ کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر