Advertisement
Advertisement
Advertisement

دمہ جیسے مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم ترین وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

دمہ جیسے مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم ترین وجہ سامنے آگئی

دمہ پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری ہے جس کی وجہ سے سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور مریض کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مرض کی وجہ سے پھیپھڑوں کی دو بڑی نالیاں سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں جو سانس لینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

دمہ کے مریضوں کی زندگی کافی مشکل ہو جاتی ہے کیوں کہ ان کا سانس کسی بھی وقت اکھڑ سکتا ہے۔

دمہ کا شمار عام بیماریوں میں کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتا ہے۔

دمہ کا سامنا مختلف وجوہات کی بنیاد پر کرنا پڑ سکتا ہے، کبھی الرجی تو کبھی دیگر امراض کے باعث اس بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں میں دمہ کا مرض موروثی بھی ہو سکتا ہے۔

Advertisement

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیند دمہ کے مرض کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جی ہاں، ناقص نیند سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ دگنا بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اچھی نیند سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے یعنی اس بیماری کو خود سے دور رکھنا بہت آسان ہے اور اس مقصد کے لیے اچھی نیند کو یقینی بنائیں۔

اس تحقیق میں 34 سے 73 سال کی عمر کے 4 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرکے نیند کی عادات اور دمہ کے خطرے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے آغاز پر ان افراد سے نیند کی عادات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں، جیسے وہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں یا رات گئے تک جاگنے کے عادی تو نہیں، پھر ان افراد کا جائزہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک لیا گیا۔

ان افراد میں دمہ سے متاثر ہونے کے جینیاتی خطرات کا جائزہ بھی لیا گیا جس سے دریافت ہوا کہ ایک تہائی افراد میں دمہ سے متاثر ہونے کا جینیاتی خطرہ کافی زیادہ ہے۔

Advertisement

ایک دہائی کے عرصے میں 17 ہزار 836 افراد میں دمہ کی تشخیص ہوئی اور محققین نے دریافت کیا کہ نیند دمہ سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد میں دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ 47 سے 55 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں اچھی نیند سے اس تکلیف دہ مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ 37 سے 44 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ  نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ جینیاتی طور پر آپ کو خطرہ ہو یا نہ ہو، دمہ سے بچنے کے لیے اچھی نیند ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی نیند کے ساتھ دمہ کے 20 فیصد کیسز کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

محققین کا مزید کہنا  تھا کہ ممکنہ طور پر ناقص نیند سے جسم میں ورم کا ردعمل ہوتا ہے جس سے دمہ کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر