Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

Now Reading:

ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟
ناخن

ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ ناخنوں سے انسانی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جی ہاں! ناخنوں کی رنگت سے جسم میں کسی ممکنہ بیماری کا اشارہ مل سکتا ہے، پھیپھڑوں، جگر اور دل کے مسائل کا علم بھی ہو سکتا ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ناخنوں میں بظاہر نظر آنے والی تبدیلی کسی بیماری کی وجہ سے نہ ہو لیکن ضروری ہے کہ اگر آپ کوئی تبدیلی محسوس کریں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

 یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیا راز چھپائے ہوئے ہیں۔

سفید داغ والے ناخن

Advertisement

صحت مند ناخنوں کی رنگت گلابی ہوتی ہے تو اگر ناخنوں پر سفید نشان نظر آنے لگے تو ایسا متعدد وجوہات کے باعث ہو سکتا ہے۔

جیسے کسی چوٹ لگنے، خون کی کمی، کسی غذائی جز کی کمی، دل یا گردوں کے امراض کے باعث ناخن پر سفید داغ ابھر آتے ہیں۔

مکمل سفید ناخن

اگر ناخنوں کا بیشتر حصہ بہت زیادہ سفید ہو تو اس سے جگر کے امراض جیسے ہیپاٹائٹس کا عندیہ ملتا ہے۔

زرد ناخن

اگر ناخن پیلے یا زرد نظر آنے لگے تو عموماً یہ کسی فنگل انفیکشن کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Advertisement

کچھ کیسز میں زرد ناخن تھائی رائیڈ امراض، پھیپھڑوں کے امراض یا ذیابیطس کی علامت بھی ہوتے ہیں۔

ناخن ٹوٹنا

ایسے خشک اور بھربھرے ناخن جو اکثر ٹوٹ یا الگ ہو جاتے ہیں، وہ تھائی رائیڈ امراض کا اشارہ دیتے ہیں۔

ناخن کے نیچے گہرے رنگ کی لکیریں

اگر ناخن کے نیچے گہرے رنگ کی لکیر نموودار ہو جائے تو ایسا متعدد وجوہات کے باعث ہو سکتا ہے۔

جیسے جِلد کے کینسر، انفیکشن یا انجری کے باعث ناخن کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے melanonychia کہا جاتا ہے۔

Advertisement

نیلگوں ناخن

اگر ناخنوں پر نیلا رنگ جھلکنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل رہی۔

ناخں کی سطح پر لکیروں جیسا پیٹرن

اگر ناخنوں کی سطح پر اوپر سے نیچے کی جانب لکیروں جیسا پیٹرن  نظر آئے تو یہ جوڑوں میں ورم یا جِلد کے مرض چنبل کی نشانی ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر