
اگر آنکھ میں کچھ چلا جائے تو اسے باہر کیسے نکالیں؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کام کرتے ہوئے یا سفر کے دوران آنکھ میں کچھ چلا جاتا ہے اور آنکھ میں چبھن محسوس ہونے لگتی ہے۔
آنکھ میں کچھ چلے جانے کے بعد اسے باہر نکالنا اتنا مشکل نہیں ہوتا مگر چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
آئیں جانتے ہیں ماہرین کی اس حوالے سے کیا رائے ہے۔
ماہرین کے مطابق آنکھوں میں داخل ہونے والے بیشتر ذرات قدرتی طور پر بار بار پلکیں جھپکنے سے باہر نکل جاتے ہیں۔
بار بار پلکیں جھپکانے سے آنسو بنتے ہیں جو خارش کا باعث بننے والے ذرات کو باہر نکال دیتے ہیں۔
اگر پلکیں جھپکانے سے مسئلہ حل نہ ہو تو آنکھوں کو دھو لیں، اس مقصد کے لیے آنکھوں کے لیے استعمال ہونے والے سلوشن یا صاف نیم گرم پانی کی مدد لی جاسکتی ہے۔
اس مقصد کے لیے پہلے ہاتھوں کو دھو لیں اور پھر پانی سے بھرے گلاس کو آنکھوں کے نیچے رکھ کر انہیں آہستگی سے پانی میں گھمائیں، ایسا کرنے سے آنکھوں کی سطح کی صفائی ہو جاتی ہے۔
اگر گلاس سے آنکھوں کی صفائی مشکل محسوس ہوتی ہے تو شاور کے نیچے کھڑے ہوکر پانی کو پیشانی کے راستے متاثرہ آنکھ میں جانے دیں۔
اس کے علاوہ اکثر لوگ آنکھیں مسلنے لگتے ہیں جوکہ غلط ہے کیونکہ اس سے وہ چیز قرنیے میں داخل ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News