Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ زبردست تراکیب جانیں

Now Reading:

تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھائیں؟ زبردست تراکیب جانیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے انڈے کس طرح کھانے چاہیے۔

مصالحہ آملیٹ

اجزاء:

1/2 پیاز (کٹی ہوئی)، 1 ٹماٹر (کٹا ہوئی)، 2 ہری مرچیں (کٹی ہوئی)، 2 کھانے کے چمچ زیتون کا تیل، 3 انڈے، نمک اور کالی مرچ (حسبِ ذائقہ) اور مٹھی بھر تازہ دھنیا (کٹا ہوا)۔

بنانے کا طریقہ

Advertisement

ایک پین میں زیتون کا تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچ ڈالیں، سبزیوں کو پکنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں پھر ایک پیالے میں 3 انڈے توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

پھر نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سبزیاں شامل کریں اس کے بعد پین کو زیتون کے تیل سے گرم کریں اور مکسچر کو پین میں ڈال دیں۔

مکسچر پر تازہ دھنیا چھڑک کر بھونیں، آملیٹ کو فولڈ کر کے آنچ بند کر دیں۔

انڈوں سے بنی یہ ترکیب

اجزاء:

 4 انڈے (پورے ابلے اور ٹھنڈے)، نمک حسب ذائقہ، 1/2 عدد کالی مرچ کا پاؤڈر، 1/2 عدد سرسوں کا پاؤڈر، 1 کھانے کا چمچ دودھ، 1 کھانے کا چمچ دھنیا (باریک کٹا ہوا)۔

Advertisement

بنانے کا طریقہ

ابلے ہوئے انڈوں کو چھیل لیں اور لمبائی سے آدھے حصے میں کاٹ لیں، زردی کو نکال کر اسے باقی اجزاء میں ملا دیں۔

پھر ہر اجزاء کو مکس کرلیں، انہیں پھینٹ لیں، انڈوں کو ایک پلیٹ میں ترتیب دیں اور زردی کے آمیزے کو انڈے کے درمیان والے حصے میں بھر دیں۔

ابلے ہوئے انڈوں کا سینڈویچ

اجزاء:

1 چائے کا چمچ نمک، 1 چائے کا چمچ  تیل، 1 ٹماٹر، 1 پیاز، براؤن بریڈ کے 6 ٹکڑے، 1 چائے کا چمچ کالی مرچ، 3 ہری مرچ، 2 چائے کے چمچ دھنیا اور 4 انڈے۔

Advertisement

بنانے کا طریقہ

انڈوں کو نمک کے پانی میں 10 سے 12 منٹ تک ابالیں، پھر انہیں باہر نکالیں اورچھلکا اتار کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں، ایک مکسنگ باؤل لیں اور اس میں ابلے ہوئے انڈوں کے ٹکڑوں کے ساتھ کٹی پیاز، ٹماٹر، دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔

نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور پھر ہر چیز کو یکجا کرنے کے لیے اچھی طرح مکس کریں۔

مکسچر کو بریڈ سلائس پر رکھیں اور اس کے اوپر دوسرا سلائس رکھ دیں، پھر اسے ایک پین میں ہلکے تیل میں فرائی کریں۔

سینڈوچ کو دونوں طرف سے ٹوسٹ کریں اور اسے 4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر