
دنیا بھر میں ڈپریشن تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟
ڈپریشن سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال لازمی کریں۔
ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جس کا شکار اکثر اداس افراد ہوجاتے ہیں، ڈپریشن محض ‘دماغ’ تک محدود رہنے والا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔
مگر کچھ غذاؤں کا استعمال کر کے آپ اس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صحت کے لیے مفید غذا کے استعمال سے ڈپریشن کے شکار افراد میں بیماری کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔
اس مقصد کے لیے غذائی اجزا سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ جبکہ جنک فوڈ اور میٹھے کا کم از کم استعمال کرنا چاہیے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد اپنی غذا سے اس بیماری کی علامات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق غذا میں سیلینیم کا استعمال بڑھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انزائٹی کی شدت میں کمی آتی ہے۔
یہ جز سالم اناج، سی فوڈ اور کلیجی میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کے سپلیمنٹس بھی دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ مچھلی، کلیجی، انڈوں اور دودھ کا بھی استعمال کریں جبکہ پھلوں، سبزیوں اور گریوں پر مشتمل غذا میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس سے ڈپریشن کی علامات سے نجات بھی ملتی ہے۔
اسی طرح فولک ایسڈ کے حصول کے لیے سبز پتوں والی سبزیاں، پھل یا ان کے جوس، گریاں، پھلیاں، دودھ سے بنی مصنوعات، انڈے، سی فوڈ اور سالم اناج کا استعمال کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News